نئی دہلی:حکومت نے بدھ کو ٹیلی کام سیکٹر کے پلان 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو منظوری دے دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک قرارداد کو منظوری دی گئی۔5جی سروسز 4 جی سروس کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ تیزی سے کام کریں گی اور جلد ہی اسے شروع کیا جائے گا۔اس پلان کے تحت 72 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم اگلے 20 سالوں کے لیے نیلام کیے جائیں گے۔ اسپیکٹرم کی نیلامی جولائی کے آخر تک کی جائے گی۔اس پلان میں ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لاگت کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس پلان کے تحت کامیاب کمپنیوں کو 5جی اسپیکٹرم الاٹ کیا جائے گا تاکہ وہ عام لوگوں اور مختلف اداروں کو خدمات فراہم کر سکیں۔