نئی دہلی // ملک میں آم کی تو سیکڑوں اقسام ہیں ، لیکن ذائقہ دار ، بہترین خوشبو اور حیرت انگیز خصوصیات کی وجہ سے 10 اقسام خصوصی جغرافیائی شناخت (جی آئی) حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں آم کی 10 اقسام کو جغرافیائی شناخت حاصل ہوئی ان میں لکشمن بھوگ ، کھرساپتی (ہمسگر) ، فاضلی ، دسہری ، اپیمیڈی ، گرکیسر ، مراٹھواڑہ کیسر ، بیگنپلی، الفانسو(مالدہ) اور جردالو شامل ہیں ۔ مغربی بنگال سب سے زیادہ جغرافیائی شناخت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کے بعد لکشمن بھوگ ، ہمسنگر اور فاضلی کو جغرافیائی شناخت ملی ہے۔ اترپردیش کے مشہور دسہری ، کرناٹک کے اپیمیڈی ، آندھرا پردیش کے بیگنپلی ، مہاراشٹر کے الفانسو اور بہار کے جردالو نے بھی یہ اعزاز حاصل ہے ۔ بہار کے بھاگلپور علاقے میں وافر مقدار میں پائے جانے والے جردالو آم جلد پک کر تیار ہوجاتا ہے۔ تاہم درمیانے درجے کی بیگنپلی قسم مارچ کے بعد مارکیٹ میں آنا شروع ہوجاتی ہے۔ اتر پردیش کے باغپت علاقے میں وافر مقدار میں پائے جانے والے رٹول گزشتہ 10 برسوں سے جغرافیائی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ تمل ناڈو کی سالیم قسم بھی یہ وقار کرنے میں مصروف ہے۔ رٹول مینگو پروڈیوسر ایسوسی ایشن گذشتہ 10 برسوں سے جغرافیائی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ (یو این آئی)