• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

گزشتہ آٹھ برسوں کو جمہوریت کے سیاہ باب کے طور پر دیکھا جائے گا: گہلوت

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-15
Reading Time: 1min read
A A
0
اشوک گہلوت بمقابلہ سچن پائلٹ

اشوک گہلوت بمقابلہ سچن پائلٹ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 15 جون: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بدھ کو مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کو آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایک ’’سیاہ باب‘‘ کے طور پر دیکھا جائے گا۔آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گہلوت نے کہا ’’گزشتہ آٹھ سال ہندوستانی جمہوریت کا’سیاہ باب‘ کہلائیں گے۔ ہر گلی میں کشیدگی ہے۔ ہم لوگوں کو نعرے لگاتے دیکھ رہے ہیں، چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان۔انہوں نے ’’اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم ملک میں امن کی اپیل کریں۔ 13 جماعتوں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ کل میں نے پھر درخواست کی، لوگ خوفزدہ ہیں، ہر طرف فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔ وہ کیوں ہچکچا رہا ہے؟‘‘اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس پارٹی کے کارکنوں کو اپنی ہی پارٹی کے دفتر میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا ’’بی جے پی کی قوم پرستی جو امپورٹڈ نیشنلزم ہے، اس میں بھی اس کی مخالفت میں اسے دبا کر کچل دیا جائے‘‘۔پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، انہیں اور دیگر کو دہلی کے بدر پور علاقے میں حراست میں لئے گئے پارٹی لیڈروں سے ملنے جاتے ہوئے راستے میں روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون نہیں توڑیں گے لیکن اگر آپ ہمیں ہمارے آئینی حق سے محروم کرتے ہیں تو ہم گاندھیائی طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو بدھ کو مسلسل تیسرے دن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے ہوئے اسے ’سیاسی انتقام‘ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ آج بھی وسطی دہلی میں پابندیاں جاری رہیں اور کئی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ اکبر روڈ پر کانگریس ہیڈکوارٹر کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور صرف چند ایک کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.