• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستانی سفیر کی بائیڈن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-15
Reading Time: 1min read
A A
0
نیٹو کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے:بائیڈن

نیٹو کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے:بائیڈن

FacebookTwitterWhatsapp

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی جہاں دونوں نے پاک امریکا تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط بنیاد تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا۔امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق مسعود خان نے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات و مبارکباد اور ایک سرکاری تصویر کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا جو نئے تعینات ہونے والے سفیروں کے لیے مروجہ روایت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تقریب کے دوران امریکی صدر اور سفیر نے امریکا اور پاکستان کے مابین تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد تشکیل دینے پر مختصر بات چیت کی۔امریکی حکومت ایک روایت کی پیروی کرتی ہے جس کے تحت واشنگٹن میں نئے سفیروں کے تقرر کے بعد وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے جہاں نئے سفیر اپنے تقرر کی تصدیق کے لیے سربراہ مملکت کو اپنی اسناد پیش کرتے ہیں۔مسعود خان کو 25 مارچ کو اس وقت واشنگٹن بھیجا گیا تھا جب پی ٹی آئی حکومت اقتدار میں تھی لیکن 11 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اسلام آباد میں تبدیلی سے سفارتی تعیناتیوں پر بھی اثر پڑے گا۔بعد ازاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب سفیر منیر اکرم نے وضاحت کی تھی کہ موجودہ سفیر اس وقت تک غیر ملکی دارالحکومتوں میں ملک کی نمائندگی کرتے رہتے ہیں جب تک کہ نئی حکومت کی طرف سے خصوصی طور پر وطن واپس جانے کے لیے نہ کہا جائے، چنانچہ سفیر مسعود خان اور نہ ہی مندوب منیر اکرم سے ایسا کرنے کو کہا گیا۔واشنگٹن پہنچنے پر مسعود خان کو امریکی محکمہ خارجہ کے چیف آف پروٹوکول کی طرف سے ایک خط موصول ہوا تھا جس میں ان کی واشنگٹن میں پاکستان کے ‘ورکنگ ایمبیسیڈر’ کے طور پر تقرر کی توثیق کی گئی تھی۔بعد ازاں 19 اپریل کو انہیں امریکی صدر کے دفتر سے ایک خط بھی موصول ہوا جس میں ان کے تقرر کی باضابطہ تصدیق کی گئی تھی۔دریں اثنا آج جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کے ساتھ سرکاری تصویر کے لیے 46 دیگر سفیر بھی وہاں موجود تھے جن کو ایک ایک کر کے بلایا گیا، یہ تمام سفرا بھی کووڈ19 کی پابندیوں کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصے سے صدر سے ملاقات نہیں کر سکے تھے۔چونکہ صدر بائیڈن کی عمر 79 سال ہے اور ان کے وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ رہتا ہے اس لیے وائٹ ہاؤس نے صدر کے دوسروں کے ساتھ رابطے کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی۔ واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے اس سے قبل ڈان کو بتایا تھا کہ کووڈ19 نے اسناد کی تقریب کو بھی متاثر کیا ہے۔اب وائٹ ہاؤس نے تمام دستاویزات پر کارروائی کی اور پہلے ضروری خطوط جاری کیے اور پھر فوٹو سیشن کے لیے سفرا کو مدعو کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.