سینٹ جارج //کوئٹن ڈی کوک (60) اور ایڈن مارکرم (70) کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے پانچویں میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی اور ٹی – 20 میں 25 رنز سے شکست دینے کے بعد انہوں نے پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے جیت لی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی تھی اور اب وہ ٹی۔ 20 سیریز بھی جیت چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 168 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز نو وکٹوں پر 143 رن ہی بنا سکی۔اوپنر ایوین لیوس نے 34 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے ، شمرون ہیتمائر نے 31 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے اور نکولس پورن نے صرف 14 گیندوں میں 2 چھکے لگاتے ہوئے 20 رنز بنائے۔ لیکن آخر میں میزبان ٹیم ہدف سے کافی دور ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے 32 رنز کے عوض 3 ، کگیسو ربادا نے 24 رنز دے کر دو ، وین مولڈر نے 31 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں اور تبریز شمسی نے چار اوورز میں صرف 11 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ مارکرم کو پلیئر آف دی میچ اور تبریز شمسی کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔اس سے قبل ڈی کوک نے 42 گیندوں میں 60 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ مارکرم نے 48 گیندوں میں 70 رنز میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ڈیوڈ ملر نے 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 18 رن کی شراکت کی۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے اپنے کیریبیائی دورے کو جیت کے ساتھ ختم کیا۔ (یو این آئی)