نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 31 لوگوں کی موت ہوئیں۔اتوار کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 103 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ دو ہزار 429 ہو گئی ہے۔ اس دوران نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس بیماری کی وجہ سے 31 افراد کی موت ہوئیں، جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5,25,199 ہو گئی۔ اسی عرصے میں 13 ہزار 929 مریض صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 28 لاکھ 65 ہزار 519 ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.54 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.26 فیصد ہے۔اس دوران ملک میں 3,76,720 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.36 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج صبح 8 بجے تک 10,10,652 ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ اب تک 197.95 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔کیرالہ میں کورونا وائرس کے 164 فعال کیسز بڑھ کر 29,505 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3749 اضافے کے ساتھ 65,46,766 ہو گئی ہے، اس دوران 14 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70,037 ہو گئی ہے۔ (یو این آئی)