معاشی بحران کا شکار پاکستان اب بجلی کے بحران کے خطرے سے دوچار ہے۔اس کی وجہ سے ملک میں مواصلاتی سروس ٹھپ ہو سکتی ہے۔ملک کے بڑے شہروں کو بجلی کی مسلسل بندش کا سامنا ہے۔جس کی وجہ سے اب ٹیلی کام آپریٹرز نے ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام آپریٹرز نے سروس بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ملک میں بجلی کی مسلسل بندش کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ بند ہو جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کو چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بجلی منقطع کرنے پر بحث میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق
پاکستان کے شمال مغربی قبائلی ضلع کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد بجلی منقطع ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ضلع لکی مروت کے علاقے اسحاق خیل کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں کے ایک گروپ میں بجلی کی بندش پر آپس میں جھگڑا ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جھڑپ جلد ہی پرتشدد شکل اختیار کر گئی اور کچھ نمازیوں نے فائرنگ کر دی جس سے دو افراد ہلاک اور چھ سالہ بچے سمیت 11 دیگر زخمی ہو گئے۔