نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 199.71 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 199 کروڑ 71 لاکھ 61 ہزار 438 ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 20 ہزار 44 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 760 ہو گئی ہے۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.32 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اس دوران 18 ہزار 301 لوگوں نےکووڈ سے نجات حاصل کی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 30 لاکھ 63 ہزار 651 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔شفایابی کی شرح 98.48 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 17 ہزار 895 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ اب تک کل 86 کروڑ 90 لاکھ 33 ہزار 63 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ (یو این آئی)