زمبابوے نے آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔گروپ بی میں زمبابوے نے ہالینڈ کو شکست دے کر کوالیفائر بی جیت لیا ہے۔آسٹریلیا پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔یہ 16 اکتوبر سے 13 نومبر 2022 تک سات شہروں میں منعقد ہوگا، جس کے پہلے راؤنڈ کی میزبانی گیلونگ اور ہوبارٹ کریں گے۔اس میگا ایونٹ کے لیے گروپ اور شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
گروپ اے میں نمیبیا، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ کو جگہ ملی ہے جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو موقع ملا ہے۔گروپ 1 کی بات کریں تو اس میں گروپ اے کی فاتح اور گروپ بی کی رنر اپ ٹیم کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ساتھ ہی گروپ 2 میں گروپ اے کی رنر اپ ٹیم اور گروپ بی کی فاتح ٹیم کے علاوہ بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہوں گے۔اس طرح پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیمیں ہوں گی جب کہ دوسرے راؤنڈ میں 12 ٹیمیں ہوں گی جو سپر 12 میں مدمقابل ہوں گی۔
گروپ اے:نمیبیا، سری لنکا، یو اے ای اور ہالینڈ
گروپ بی:آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے
گروپ 1:افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، گروپ اے کی فاتح اور گروپ بی کی رنر اپ
گروپ 2:بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، گروپ اے کی رنر اپ اور گروپ بی کی فاتح
ورلڈ کپ 2022،گروپ اور فائنل کے حوالے سے بڑا اعلان