• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بلوچستان: یکم جون سےاب تک90 افراد ہلاک، 4 ہزار مکانات تباہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-21
Reading Time: 1min read
A A
0
بلوچستان: یکم جون سےاب تک90 افراد ہلاک، 4 ہزار مکانات تباہ

بلوچستان: یکم جون سےاب تک90 افراد ہلاک، 4 ہزار مکانات تباہ

FacebookTwitterWhatsapp

بلوچستان میں یکم جون سے شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی جس میں کم از کم 90 افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 4 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کے سیکنڈ اسپیل نے خطے میں برسات کا 30 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ مختلف حادثات میں 63 افراد زخمی بھی ہوئے۔علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور جعفرآباد میں بارش سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 2 مرد اور ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
اسی دوران سیلاب کے نتیجے میں 706 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈھائی ہزار مکان مکمل تباہ ہوگئے جبکہ بارشوں نے ایک ہزار 417 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ 9 پل اور 4 سڑکیں بھی پانی کی نذر ہوگئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تربت کی میرانی ندی میں پانی کی سطح 249.5 فٹ تک بڑھ گئی جس سے سیلاب کے امکانات بڑھ گئے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی ڈیم اور آبی ذخائر گنجائش کے مطابق بھر گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جن شہروں میں شدید بارشیں ہوئی ان میں زیارت، پشین، مسلم باغ اور کوئٹہ شامل ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وہ کوئٹہ اور پنجگور کے رہائشیوں کے لیے امدادی سامان بھیج رہا ہے، جو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔اس ضمن میں گزشتہ روز سے اب تک متاثرین میں 50 خیمے اور 11 سو خوراک کے پیکٹ، 250 کمبل، 200 چٹائیاں اور 200 مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن کو بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں اہلکاروں کی موجودگی بڑھانے کا حکم دیا اور مشترکہ سروے کے بعد بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔انہوں نے این ڈی ایم اے کے قائم مقام سربراہ کو فوری طور پر کوئٹہ پہنچنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کا ساتھ دینے کا حکم دیا۔
مزید بارشوں کی پیش گوئی
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ شمال مغربی بلوچستان میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔محکمے کا کہنا تھا کہ ملک کے زیادہ حصوں میں مطلع خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔تاہم شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، دکی، بارخان، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، چاغی، زیارت، ہیرانی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بولان، نصیر آباد، لہری، صحبت پور، جھل مگسی، جعفرآباد، قلات، خضدار، خاران، واشک، پنجگور، کیچ، آوران، لسبیلہ اور صوبے کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ موسلادھار بارش اضلاع کے نشیبی کیمنٹ والے علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔محکمے نے مزید تمام متعلقہ حکام کو پیشن گوئی کی مدت کے دوران الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.