• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میںپاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ کا ملاقات سے گریز

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-30
A A
0
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میںپاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ کا ملاقات سے گریز

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میںپاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ کا ملاقات سے گریز

FacebookTwitterWhatsapp

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پہلی کثیرالجہتی تقریب ہے جہاں وزیر خارجہ بننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ساتھ شرکت کی۔ایک موقع پر دونوں وزرائے خارجہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی مشترکہ ملاقات کا انتظار کر رہے تھے، اس غیر رسمی ماحول میں بھی دونوں وزرائے خارجہ ایک دوسرے سے دور بیٹھ گئے۔جوہری ہتھیاروں سے لیس ان دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے تلخ رہے ہیں، بی جے پی حکومت کی جانب سے 2019 میں بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کر دیے۔خودمختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کشمیر میں پیش آنے والے واقعات اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندو بالادستی کے اقدامات اب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کہ بحالی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، پاکستان کا مؤقف یہ رہا ہے کہ وہ تعلقات معمول پر آنے کا خواہاں ہے لیکن یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ایک حکومتی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔انہوں نے اس وقت دلیل دی تھی کہ جنگ اور تنازعات کی ایک طویل تاریخ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات اور اس کے مسلم مخالف ایجنڈے کے باوجود بھارت کے ساتھ تعلقات سے احتراز برتنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔لیکن اس کے فوراً بعد دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کی کہ بھارت کے بارے میں پاکستان کی اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر قومی اتفاق رائے ہے۔تاہم بلاول بھٹو زرداری اور ایس جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قوانین اور چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے دو طرفہ تنازعات کا تذکرہ نہیں کیا اور نہ ہی ایک دوسرے پر الزامات لگائے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر میں ایک شق موجود ہے جو رکن ممالک کو تنظیم کے اجلاسوں میں دو طرفہ تنازعات کو موضوع سے روکتی ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں اپنی تقریر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لیے باعث تشویش اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ خوشحالی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ای کامرس، کاروبار کو ڈیجیٹل کرنے، جدت اور ترسیل کے بین الاقوامی سلسلے کے تحفظ جیسے اہم شعبوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان اور افغانستان کے ساتھ ٹرانز افغان ریل منصوبے پر تیزی سے کام کر رہا ہے، یہ منصوبہ وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستان کی بندرگاہوں تک ایک اہم رسائی فراہم کر سکتا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم جزو بن جائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پہلے ہی علاقائی رابطے اور خوشحالی کے فروغ میں مدد دینے کیلئے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں انسانی بحران کے بارے میں بھی بات کی اور رکن ممالک کو جنگ سے تباہ حال ملک کی مدد کے لیے ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا۔دریں اثنا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے خطے کو درپیش چیلنجز اور شنگھائی تعاون تنظیم کی توسیع پر بات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے تنظیم کے قیام کے 20 سال بعد اسے درپیش اہم مسائل پر غور کیا جن میں اس کی رکنیت میں توسیع، ایس سی او سیکرٹریٹ کے میکانزم میں بہتری اور عالمی اقتصادی اور سیاسی پیش رفت اور رکن ممالک کے لیے چیلنجز شامل تھے۔وزرائے خارجہ نے سماجی و اقتصادی تعاون کے مختلف شعبوں سے متعلق تجاویز کی توثیق کرنے والے 16 فیصلوں پر دستخط کیے اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کو مضبوط بنانے سے متعلق مشترکہ مؤقف اپنایا۔کانفرنس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چین، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔دفتر خارجہ نے کہا کہ ان دو طرفہ ملاقاتوں میں وزیر خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون اور ان ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.