• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نینسی پلوسی کی امریکہ واپسی:قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان میں

Nigraan News by Nigraan News
2022-08-15
Reading Time: 1min read
A A
0
نینسی پلوسی کی امریکہ واپسی:قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوانمیں

نینسی پلوسی کی امریکہ واپسی:قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوانمیں

FacebookTwitterWhatsapp

امریکی قانون سازوں کا ایک وفد دو روزہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا جس کے دوران وہ صدر تسائی انگ وین سے ملاقات کریں گے۔ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ ایسے وقت میں تائیوان کا دورہ کرنے والا دوسرا اعلیٰ سطح کا گروپ ہے کہ جب خود اس جزیرے اور چین کے درمیان فوجی تناؤ جاری ہے۔بیجنگ اپنے علاقے کی حیثیت سے تائیوان پر جمہوری طور پر حکومت کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، جس نے اگست کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائی پے کے دورے پر اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے جزیرے کے گرد فوجی مشقیں کی تھیں۔تائی پے میں واقع امریکی سفارت خانے نے کہا کہ وفد کی قیادت سینیٹر ایڈ مارکی کر رہے ہیں، جن کے ساتھ ایوان کے چار اراکین بھی ہیں، بیان میں اس دورے کو ہند-بحرالکاہل کے خطے کے بڑے دورے کے ایک حصے کے طور پر بیان کیا گیا۔
تائیوان کے صدارتی دفتر نے کہا کہ گروپ پیر کی صبح تسائی انگ وین سے ملاقات کرے گا۔ایک بیان میں کہا گیا کہ خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب چین آبنائے تائیوان اور خطے میں فوجی مشقوں کے ذریعے تناؤ بڑھا رہا ہے، ایڈ مارکی تائیوان کا دورہ کرنے والے وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایک بار پھر تائیوان کے لیے امریکی کانگریس کی مضبوط حمایت کو ظاہر کررہے ہیں۔ایڈ مارکی سینیٹ کے خارجہ تعلقات مشرقی ایشیا، بحرالکاہل، اور بین الاقوامی سائبر سیکیوریٹی امور کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ایڈ مارکی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے شریک رہنما کانگریس کے جوہری ہتھیاروں اور اسلحے کی روک تھام سے متعلق ورکنگ گروپ کے نمائندے جان گرےمیندی اور نمائندے ڈان بیئر ہیں۔
ایڈ مارکی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قانون ساز تائیوان ریلیشنز ایکٹ، یو ایس چین جوائنٹ کمیونیکز، اور چھ یقین دہانیوں کے تحت تائیوان کے لیے امریکا کی حمایت کی توثیق اور آبنائے تائیوان میں استحکام اور امن کی حوصلہ افزائی کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ گروپ ‘منتخب رہنماؤں اور نجی شعبے کے اراکین سے ملاقات کرے گا تاکہ مشترکہ مفادات بشمول آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو کم کرنے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے، بشمول سیمی کنڈکٹرز میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔تائیوان کی وزارت خارجہ نے تائی پے کے شہر سونگشن ہوائی اڈے پر گروپ کے 4اراکین سے ملاقات کی تصاویر شائع کیں جو امریکی فضائیہ کے طیارے پر پہنچے تھے، جب کہ ایڈ مارکی تاؤیوان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔امریکی سفارت خانے نے کہا کہ یہ وفد تائیوان کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کرے گا جس میں امریکا-تائیوان تعلقات، علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، عالمی سپلائی چین، موسمیاتی تبدیلی، اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایسے میں جب کہ تائیوان کے ارد گرد چین کی مشقیں ختم ہو گئی ہیں، وہ اب بھی فوجی سرگرمیاں کر رہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page