• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر اعظم نے 5جی شروع کیا،13 شہروں میں اسے لانچ کیا جائے گا

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-01
Reading Time: 1min read
A A
0
وزیر اعظم نے 5جی شروع کیا،13 شہروں میں اسے لانچ کیا جائے گا

وزیر اعظم نے 5جی شروع کیا،13 شہروں میں اسے لانچ کیا جائے گا

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو انڈیا موبائل کانگریس میں ملک میں 5جی خدمات کا آغاز کیا اور اس دوران انہوں نے 5جی پر مبنی مصنوعات کا جائزہ بھی لیا۔ اس کے ساتھ ملک کے 13 شہروں میں 5جی خدمات شروع کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے آج سے دارالحکومت کے پرگتی میدان میں چار روزہ انڈیا موبائل کانگریس کا بھی آغاز کیا۔ 5جی متعارف کرانے پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کو ٹیلی کام انڈسٹری کی طرف سے 5جی کی شکل میں ایک شاندار تحفہ ملا ہے۔ 5جی ملک کے دروازے پر ایک نئے دور کی دستک ہے۔ 5جی مواقع کے لامحدود آسمان کا محض آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہندوستان محض ٹیکنالوجی کا صارف نہیں رہے گا بلکہ ہندوستان اس کے نفاذ اور ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا۔ ہندوستان مستقبل کی وائرلیس ٹیکنالوجی کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ 2جی، 3جی،4جی کے وقت ہندوستان ٹیکنالوجی کے لیے دوسرے ممالک پر منحصر تھا۔ لیکن 5جی کے ساتھ ہندوستان نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔5جی کے ساتھ ہندوستان پہلی بار ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں عالمی معیار قائم کر رہا ہے۔
ڈیجیٹل انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ صرف ایک سرکاری اسکیم ہے۔ لیکن ڈیجیٹل انڈیا صرف ایک نام نہیں ہے، یہ ملک کی ترقی کا ایک بڑا وژن ہے۔ اس وژن کا مقصد اس ٹیکنالوجی کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے جو لوگوں کے لیے کام کرتی ہے، لوگوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے بیک وقت چار سمتوں میں چار ستونوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ پہلے ڈیوائس کی قیمت، دوسرا ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، تیسرا ڈیٹا کی قیمت اور چوتھا پہلے ڈیجیٹل کی سوچ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں صفر موبائل فون برآمد کرنے سے آج ہزاروں کروڑ کے موبائل فون برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ قدرتی طور پر ان تمام کوششوں کا اثر ڈیوائس کی قیمت پر پڑا ہے۔ اب مزید خصوصیات بھی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہندوستان  اپنے  شہریوں  اور اداروں کو ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنانےکی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی

ہندوستان  اپنے  شہریوں  اور اداروں کو ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنانےکی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی

2022-12-18
پیٹرو کیمیکل سیکٹر میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے پی ایم مودی کے اقدام کی حمایت کرتا ہے ۔ ہردیپ پوری

پیٹرو کیمیکل سیکٹر میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے پی ایم مودی کے اقدام کی حمایت کرتا ہے ۔ ہردیپ پوری

2022-12-18
اروناچل کاتوانگ علاقہ پوری طرح محفوظ ہے۔ کرن ریجیجو

اروناچل کاتوانگ علاقہ پوری طرح محفوظ ہے۔ کرن ریجیجو

2022-12-17
ریاستیں بھی سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ وزیر داخلہ

ریاستیں بھی سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ وزیر داخلہ

2022-12-17
آئندہ 6 جنوری کو ایک ہفتہ، ایک لیب کی ملک گیر مہم شروع کی جائے گی:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آئندہ 6 جنوری کو ایک ہفتہ، ایک لیب کی ملک گیر مہم شروع کی جائے گی:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2022-12-17
بھارت کا سڑک کا بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے معیار کے برابر ہو جائے گا:گڈکری

بھارت کا سڑک کا بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے معیار کے برابر ہو جائے گا:گڈکری

2022-12-17
بھارت بطور سپر پاور عالمی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گا: راجناتھ سنگھ

بھارت بطور سپر پاور عالمی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گا: راجناتھ سنگھ

2022-12-17
اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

2022-12-15
بہارمیں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک

بہارمیں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک

2022-12-15
'اگر آپ پیتے ہیں تو آپ مر جائیں گے

‘اگر آپ پیتے ہیں تو آپ مر جائیں گے

2022-12-15
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.