• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۹, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرما سے قبل سرما کی تیاری کی جائے

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-01
A A
0
رشوت لینے والوں کا جینا حرام ہوگیا

رشوت لینے والوں کا جینا حرام ہوگیا

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کی وجہ سے صبح اور شام کے اوقات میں ٹھنڈ نے اپنی دستک دے ڈالی ہے۔ اکتوبر کا مہینہ شروع ہوگیا ہے یعنی موسم خزان جب کہ چناروں کے پتے سرخی مائل ہوجاتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے چنار کے درخت سونے کے بن گئے ہیں۔ ان درختوںسے گرنے والے پتے جب زمین پر بکھر جاتے ہیں اور لوگ ان پر چلتے ہیں تو ایک خوشگوار احساس جسم میں مؤجزن ہوجاتا ہے۔بیشتر سیاح اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے خزان میں ہی کشمیر کی سیرپر آتے ہیں اور چناروں کے سنہرے پتوں کی چرمراہٹ سے کافی خوش ہوجاتے ہیں۔یہ ایک رومانی منظر پیش کرتے ہیں۔دوسرے درختوں سے بھی پتے گر جاتے ہیں اور جوں جوں دن گذرتے جاتے ہیں درخت بے لباس ہوتے جاتے ہیں اور کل تک جہاں چاروں اور ہریالی ہی ہر یالی نظر آتی تھی خزان کے جاتے جاتے وہاں زردی چھا جاتی ہے اور باغوں ،کوہساروں ،چراگاہوں وغیرہ کا حْسن ماند پڑنے لگتا ہے۔ لیکن اس میں بھی ایک خوبصورتی ہے۔ اس میں بھی دل کو لبھانے والی کشش ہوتی ہے۔جو جھرنے اور آبشار کل تک اٹھکھیلیاں کھاتے اور شور مچاتے ہوے گرتے ہیں آج بالکل خاموشی سے آگے بڑھتے ہیں اس خاموشی میں بھی ایک سوز ہے جس سے شاعر لوگ اپنی شاعری کا اثاثہ سمجھ کراپنے بیان میں اس کا خوب خوب استعمال کرتے ہیں۔غرض کائنات اس موسم میں بھی انتہائی دلکش خوبصورت ہوتی ہے ۔ سرما ہمیشہ سے یہاں لوگوں کے لئے مصائب و پریشانی لے کر آتا ہے۔اسلئے حکومت کو اس جانب توجہ دینی چاہئے اور ابھی سے سرما سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کرنی چاہئے تاکہ لوگوں کو کم سے کم مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے۔بجلی ،سڑکیں ،پانی کی تمام مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھلا رکھنے کے لئے ابھی سے کوششیں شروع کی جانی چاہئے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سرما کے دوران شاہراہ کئی کئی دنوں تک گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند رہتی ہیں۔اگر حکومت واقعی اس بارے میں سنجیدہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کے لئے باقی ملک سے سال کے سال آمد ورفت بحال رکھنی چاہئے تو اسے فوری طور اُدھم پور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس کو شروع کرنے کے لئے ریلویز سے وابستہ عملے کو اپنے کام میں سرعت لانے کی ہدایت کرنی چاہئے تاکہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کا دبائو کم ہوسکے اور زیادہ سے زیادہ لوگ ریل میں سفر کرسکیں۔اس کے ساتھ ہی عام لوگوں کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ باہر سے جتنے بھی لوگ یہاں آتے ہیں ان میں بعض جرایم پیشہ ہوتے ہیں ۔اب ان کی شناخت کیسے کی جائے گی اس سلسلے میں پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو اقدامات کرنے ہونگے اور ان ہی لوگوں کو یہاں آنے کی اجازت دی جانی چاہئے جو قانون کی پاسداری کرتے ہوں اور جن کا ماضی اور حال بے داغ ہو۔اس سے سماج میں جرائم کا پوری طرح قلع قمع ہوسکتا ہے۔حکومت کو ایسے لوگوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرنی چاہئے جو منشیات کا دھندا کرتے ہوں یا اس کا استعمال کرتے ہوں۔اس سے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل تابناک بن سکتاہے اور سماج میں منشیات کا استعمال ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

زندگی یو گزر گٕی تیری یادوں میں پل بر۔

زندگی یو گزر گٕی تیری یادوں میں پل بر۔

2022-12-17
اسلام میں میراث کا نظام اور معاشرے میں خواتین کی حق تلفی!

اسلام میں میراث کا نظام اور معاشرے میں خواتین کی حق تلفی!

2022-12-17
جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

2022-12-17
جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

علم دین کی فضیلت‎‎

2022-12-17
مسجدوں میں شادی ہال کیوں نہیں؟

مسجدوں میں شادی ہال کیوں نہیں؟

2022-12-17
درد ، سفید پوشوں کے

درد ، سفید پوشوں کے

2022-12-17
جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

ورک کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت

2022-12-17
زندگی یو گزر گٕی تیری یادوں میں پل بر۔

میں عشق طبیب ہوں میرا کوہی کیا دوا کرے۔

2022-12-15
20سالہ نوجوان دنیا کا سب سے پستہ قامت شخص قرار

بیس (20)سالہ نوجوان دنیا کا سب سے پستہ قامت شخص قرار

2022-12-15
رشوت لینے والوں کا جینا حرام ہوگیا

رشوت لینے والوں کا جینا حرام ہوگیا

2022-12-09
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.