نئی دلی:تیل اور کھادوں کی درآمد میں اضافے کی وجہ سے، روس کے ساتھ ہندوستان کی باہمی تجارت اس مالی سال (2022-23 )کے صرف پانچ مہینوں (اپریل-اگست( میں 18,229.03 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ محکمہ تجارت کے پاس دستیاب ڈیٹا کے مطابق اس کے برعکس، دونوں ممالک کے درمیان کل سالانہ دو طرفہ تجارت 2021-22 میں 13,124.68 ملین ڈالر اور 2020-21 میں 8,141.26 ملین ڈالر رہی۔ کوویڈ سے قبل یہ 2019-20 میں $10,110.68 ملین، 2018-19 میں $8,229.91 ملین، اور 2017-18 میں $10,686.85 ملین تھی۔تجارت میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، روس اب ہندوستان کا ساتواں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے – پچھلے سال اس کی 25ویں پوزیشن سے۔ سرکار ی عداد و شمار کے مطابق 2022-23 کے پہلے پانچ ماہ۔اپریل۔اگست میں کل 18,229.03 ملین ڈالر کی باہمی تجارت میں سے، روس سے ہندوستان کی درآمدات 17,236.29 ملین ڈالر تھیں، جب کہ نئی دہلی کی ماسکو کو صرف 992.73 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں، جس سے $16,243.56 ملین ڈالر کا منفی تجارتی توازن رہ گیا۔ماضی میں، صرف دو مواقع ایسے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 10 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔اعداد و شمار کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کی کل تجارت میں روس کا حصہ بڑھ کر 3.54 فیصد ہو گیا ہے، جو 2021-22 میں 1.27 فیصد تھا۔ جب کہ 1997-98 میں ہندوستان کی کل تجارت میں روس کا حصہ 2.1% تھا، وہ پچھلے 25 سالوں سے 2% سے نیچے چلا گیا ہے۔