• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, دسمبر ۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈیبیو میچ میں شیوم ماوی کی شاندار کارکردگی، سری لنکا کو دو رن سے شکست دی

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-04
Reading Time: 1min read
A A
0
ڈیبیو میچ میں شیوم ماوی کی شاندار کارکردگی، سری لنکا کو دو رن سے شکست دی

ڈیبیو میچ میں شیوم ماوی کی شاندار کارکردگی، سری لنکا کو دو رن سے شکست دی

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
ممبئی: دیپک ہڈا (41 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد ڈیبیو میچ کھیل رہے شیوم ماوی (22/4) کی تیز گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کے روز پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو دو رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے اس دلچسپ میچ میں سری لنکا کے سامنے 163 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 160 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ہڈا نے اننگز کو اس وقت سنبھالا جب ہندوستان کی آدھی ٹیم 94 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ ہڈا نے 23 گیندوں پر زبردست 41 رنز بنائے۔ ہڈا نے اکسر پٹیل کے ساتھ 35 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار شراکت داری کی جس نے ہندوستان کو ایک چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ سری لنکا نے چیلنجنگ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 68 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے لیکن کپتان داسن شناکا نے 27 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔
اننگز کے 17 ویں اوور میں شناکا کا وکٹ گرنے کے بعد ہندوستان جیت کی طرف گامزن تھا، تاہم سری لنکا نے چمیکا کرونارتنے (23 ناٹ آؤٹ) کی بدولت 19 ویں اوور میں 16 رنز جوڑے اور میچ دلچسپ موڑ پر پہنچا دیا۔ ہندوستان کو آخری اوور میں 13 رنز کا دفاع کرنا تھااور کپتان پانڈیا نے اکشر کو یہ ذمہ داری سونپی۔ کرونارتنے نے اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا، لیکن اکشر نے آخری تین گیندوں میں صرف دو رنز دیے اور دو بلے بازوں کے رون آوٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی ٹیم 160 رن پر سمٹ گئی۔
ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے پہلے اوور میں 17 رنز جوڑے، حالانکہ اس کے بعد سری لنکا نے رن ریٹ پر لگا لگانی شروع کر دی۔ شبمن گل کو تیسرے اوور میں مہیش تیکشنا نے آؤٹ کیا جبکہ چمیکا کرونارتنے نے تین اوور بعد سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کیا۔
سنجو سیمسن (پانچ رنز) کے آؤٹ ہونے کے بعد ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالا، حالانکہ سری لنکن اسپنرز نے ٹیم انڈیا کے رن ریٹ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کشن نے 29 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے جبکہ پانڈیا نے 27 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 14 اوورز میں صرف 94 رنز بنانے کے بعد پانچ وکٹ گنوا دیے جس کے بعد ہڈا اور اکشر نے نصف سنچری شراکت داری کرکے ٹیم کو دباؤ سے باہر نکالا۔
ہڈا نے 23 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جبکہ اکشر نے 20 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ دونوں کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے آخری پانچ اوورز میں 61 رنز جوڑ کر 20 اوورز میں 162/5 کے اسکور پر اننگز ختم کی۔ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے چار اوورز میں 22 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ مہیش تیکشنا نے چار اوورز میں 29 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ دلشن مدوشنکا، کرونارتنے اور دھننجے ڈی سلوا کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔
ہندوستان نے ایک مشکل ہدف کا شاندار دفاع کرتے ہوئے آغاز کیا اور شیوم ماوی نے پتھوم نسانکا اور دھننجے ڈی سلوا کو چھوٹے اسکور پر پویلین بھیجا۔ ہرشل پٹیل نے کوسل مینڈس (28) اور بھانوکا راجا پاکسے کو آؤٹ کیا، جبکہ چرت اسلنکا (12) عمران ملک کا شکار ہوئے۔ وکٹوں کے مسلسل گرنے کی وجہ سے سری لنکا 13 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 90 رنز ہی بنا سکی۔
آخری سات اووروں میں 73 رنز درکار تھے، سری لنکا نے جارحانہ انداز اپنایا اور 14ویں اوور میں 17 رنز بنائے۔ ماوی نے 15ویں اوور میں ہسرنگا (21) کو آؤٹ کیا، لیکن شاناکا نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 16ویں اوور میں ہرشل پٹیل کی گیندپر چوکا اور ایک چھکا لگا۔
سری لنکا کو چار اوورز میں 40 رنز درکار تھے، کپتان پانڈیا نے گیند عمران ملک کے حوالے کر دی۔ عمران نے اس اوور میں صرف آٹھ رنز دے کر شناکا کا بہت ہی قیمتی وکٹ حاصل کیا۔ شناکا کی وکٹ گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ میچ سری لنکا کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، لیکن کرونارتنے نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہرشل کی گیند پر چوکا مار کر میچ کو مزید دلچسپ بنادیا۔
اکشر نے 13 رنز کا دفاع کرتے ہوئے وائیڈ کے ساتھ آخری اوور کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اگلی دو گیندوں پر صرف ایک رن دیا لیکن کرونارتنے نے تیسری گیند پر چھکا لگا کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ اکشر نے اوور کی چوتھی گیند ڈاٹ ڈالی، جب کہ پانچویں گیند پر کسون راجیتا دو رن کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کو آخری گیند پر چار رنز درکار تھے لیکن کرونارتنے کا شاٹ مڈ وکٹ پر کھڑے ہڈا نے روک لیا اور وہ صرف ایک ہی رن لینے میں کامیاب ہوسکے۔
مین آف دی میچ ماوی نے ہندوستان کی جانب سے چار اوورز میں 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ عمران نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہرشل (چار اوور، 41 رنز) کو بھی دو کامیابیاں ملی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.