• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اواتار 2 سے بہت زیادہ کمانے کے بعد ڈائریکٹر اب کس چیز پر مجبور ہوگئے ہیں؟

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-10
Reading Time: 1min read
A A
0
اواتار 2 سے بہت زیادہ کمانے کے بعد ڈائریکٹر اب کس چیز پر مجبور ہوگئے ہیں؟

اواتار 2 سے بہت زیادہ کمانے کے بعد ڈائریکٹر اب کس چیز پر مجبور ہوگئے ہیں؟

FacebookTwitterWhatsapp

ہالی وڈ فلم اواتار دی وے آف واٹر نے دنیا بھر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد ڈائریکٹر جیمز کیمرون کو اس سیریز کی مزید 3 فلمیں بنانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔اواتار 3 کی عکسبندی وہ پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں مگر اب انہیں اواتار 4 اور 5 مکمل کرنے کے لیے مجبور کیا جائے گا۔یہ دلچسپ انکشاف جیمز کیمرون نے ایک انٹرویو کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب میں بچ نہیں سکتا اور مجھے یہ سب فلمیں کرنا ہوں گی۔جیمز کیمرون پہلے ہی اواتار سیریز کی 5 فلمیں تیار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں مگر کچھ عرصے پہلے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اواتار 2 اتنی مہنگی فلم ہے کہ اگر اس سے ہمیں نقصان ہوا تو ہم 5 کی بجائے 3 فلموں سے ہی سیریز کو ختم کردیں گے۔اب نئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم کی آمدنی دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ آئندہ چند روز میں یہ فلم منافع کمانے لگے گی۔انہوں نے کہا کہ باکس آفس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مجھے تمام فلمیں بنانا پڑیں گی اور اب میں جانتا ہوں کہ آئندہ 6 یا 7 سال مجھے کیا کرنا ہے۔انہوں نے یہ واضح کیا کہ فلم کو نقصان سے بچنے کے لیے 2 ارب ڈالرز کمانے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایسے نمبر نہیں بتائے، میں نے بس یہ کہا تھا کہ اسے تاریخ کی چند سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک بننا ہوگا۔اس انٹرویو میں بھی انہوں نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ باکس آفس پر کتنی آمدنی سے ظاہر ہوگا کہ فلم سے منافع حاصل ہوا ہے۔جیمز کیمرون نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ہم ڈزنی کے اعلیٰ عہدیداران سے اواتار 3 کے لیے بات چیت کررہے ہوں گے، جس کو ہم پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی پوری فلم کی عکسبندی کرچکے ہیں اور اب پوسٹ پروڈکشن یعنی کمپیوٹر گرافکس کے جادو پر کام کرنا ہوگا، جبکہ اواتار 4 اور 5 کا اسکرپٹ تحریر ہوچکا ہے بلکہ ہم اواتار 4 کے کچھ حصے پر بھی کام کرچکے ہیں، اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ سیریز کئی فلموں پر مشتمل ہوگی۔خیال رہے کہ اواتار سیریز کی تیسری فلم 20 دسمبر 2024 کو ریلیز کی جانی ہے۔جیمز کیمرون کے مطابق اواتار کے آخری حصوں کی کہانی بہترین ہوگی کیونکہ اولین حصے تعارف پر مبنی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page