تہران،5 مئی ؍ ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اوپیک سے انتقامی انداز میں نکلنا تعمیری اقدام نہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیا کے ممالک کےلئے امن کا ذریعہ نہیں، امریکا نے اپنے اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کی سیکیورٹی کو بھی خطرے میں ڈالا ہے خطے میں پائیدار امن علاقائی تعاون سے حتمی بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اڈوں نے میزبان ممالک کو کئی بار خطرے میں مبتلا کیا ہے ہمارا فوکس جنگ کو ختم کرنے پر ہے تاہم ایران بداعتمادی کے ماحول میں امریکا سے مذاکرات کر رہا ہے ہم امریکا کے ایران پر گزشتہ سال جون اور 28 فروری کے حملوں کو نہیں بھولے۔ اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر میزائلوں اور ڈرون سے حملے کیے گئے ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق ایرانی حملوں کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کا فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا ہے اور ایران سے آنے والے میزائلوں اوت ڈرون حملوں سے نمٹا جا رہا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں دھماکے فضائی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں، دفاعی نظام بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے۔








