• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, ستمبر ۱۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-23
Reading Time: 1min read
A A
0
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

FacebookTwitterWhatsapp

مانٹیرنگ ڈیسک
سری نگر //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر غیر معینہ مدت کیلئے حملے روکنے کا اعلان کیا ہے۔بدھ کی صبح 14روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہیں کریں گے اور ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا فیصلہ کیاہے۔امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع رہے گی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر لحاظ سے تیار رہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکاکے کنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانیکی اجازت نہیں ہے۔بعض امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع 3یا 5دن کیلئے ہوگی۔دوسری جانب مشیر سپیکر ایرانی پارلیمنٹ مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کردیا۔مشیر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں، ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔ادھرجنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے کئے گئے اوران میں سے، دو جہاز ایرانی تحویل میں ہیں۔ ایرانی میڈیا کو دیے بیان کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس نے خلاف ورزی کے مرتکب دو جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اس نے کہا کہ لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو دشمن پر تباہ کن ضربیں لگائیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-09-11
آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

2026-09-11
پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

2026-09-10
جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

2026-09-10
جسٹس پشپندر سنگھ بھاٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

جسٹس پشپندر سنگھ بھاٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

2026-09-10
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
فلم فیسٹیول میں مکمل ’وندے ماترم‘ کی گائیکی پر ہنگامہ

فلم فیسٹیول میں مکمل ’وندے ماترم‘ کی گائیکی پر ہنگامہ

2026-09-09
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page