• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۸, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شاداب خان نے اپنے کرکٹ ٹیم کے کوچ کی بیٹی سے نکاح کرلیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-24
Reading Time: 1min read
A A
0
شاداب خان نےاپنے کرکٹ ٹیم کے کوچ کی بیٹی سے نکاح کرلیا

شاداب خان نےاپنے کرکٹ ٹیم کے کوچ کی بیٹی سے نکاح کرلیا

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
لاہور، 24 جنوری//قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کرلیا۔حال ہی میں قومی کرکٹ کے کھلاڑی حارث رؤف ، شان مسعود کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی شادی کرنے کا اعلان کیا۔
شاداب خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر اور بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کا نکاح ہوگیا ہے اور وہ اپنے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔کرکٹر نے مداحوں سے درخواست کی کہ ’میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار‘۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں سیقی بھائی (ثقلین مشتاق) کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میرے اہل خانہ نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔
انہوں نے ایک بار پھر مداحوں سے درخواست کی کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کے انتخاب کا احترام کریں، پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔’
شاداب خان کا نکاح کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے میزبان ایرن ہولینڈ، ٹینس کی معروف کھلاڑی اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا، اداکار اسد صدیق، اشنا شاہ اور جنوبی افریقا کے کرکٹر تبریز شمسی نے شاداب کو مبارک باد دی۔دیگر کھلاڑیوں نے بھی شاداب خان کو شادی کے پیغامات بھیجے، امام الحق نے مزاحیہ انداز میں شاداب خان کی اہلیہ سے فکرمندی کا اظہار کیا اور شاداب خان کو اس نئے بندھن میں برداشت کرنے کی دعا کی۔
حسن علی نے شاداب خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں خوش رہنے کی دعا کی۔حارث رؤف، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز نے بھی شاداب خان کو مبارکباد کے پیغام بھیجے۔
شاداب خان کی پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی مبارک باد پیش کی گئی اور کپتان سے پوری ٹیم کو کھانا کھلانے کا کہا گیا۔حارث رؤف، شان مسعود اور شاداب خان کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی 3 فروری کو شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔
آفریدی فیملی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور انشا کی نکاح کی تقریب پاکستان سُپر لیگ کا سیزن شروع ہونے سے قبل 3 فروری کو کراچی میں ہوگی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.