• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بنگلورو پہلی جی- 20ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کی میزبانی کرےگا

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-30
Reading Time: 1min read
A A
0
یو این اقلیتی امور کے نماندے کی کشمیر میں جی 20 سمٹ پر تنقیدی ریمارکس پر بھارت سیخ پا

یو این اقلیتی امور کے نماندے کی کشمیر میں جی 20 سمٹ پر تنقیدی ریمارکس پر بھارت سیخ پا

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
نئی دہلی، 30 جنوری//ہندوستان کی صدارت میں بینگلورو پہلی جی- 20 انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) میٹنگ کی میزبانی کرے گا ۔
سرکاری ریلیزکے مطابق یہ میٹنگ 5 سے 7 فروری 2023 تک منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں 150 سے زیادہ شرکاء حصہ لیں گے، جن میں جی – 20 کے رکن ممالک، نو خصوصی مدعوئین مہمان ممالک ، جن میں بنگلہ دیش، مصر، ماریشس، نیدرلینڈز، نائیجیریا، عمان، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور اسپین وغیرہ شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)، بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)، صاف توانائی کی وزارت (سی ای ایم)، اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی)، بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے)، اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او)، اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (یو این ای ایس سی اے پی) آر ڈی- ٹوئنٹی اور اور علمی شراکت دار جیسی معروف بین الاقوامی تنظیمیں میٹنگ کا حصہ ہوں گی۔ متعلقہ وزارتوں کے سینئر سرکاری افسران بھی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
کرناٹک میٹنگ کے لیے تعاون اور تال میل فراہم کر رہا ہے۔ پہلی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ میں چھ ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان میں: (i) ٹیکنالوجی کے خلا ء کو دور کرنے کے ذریعے توانائی کی منتقلی، (ii) توانائی کی منتقلی کے لیے کم لاگت کی مالی اعانت، (iii) توانائی کی یقینی فراہمی اور متنوع سپلائی چینز، (iv) توانائی کی کارکردگی، صنعتی کم کاربن ٹرانزیشن اور ذمہ دارانہ کھپت، (v) مستقبل کے لئے ایندھن (3ایف) اور (vi) صاف توانائی تک عالمی رسائی اور منصفانہ، سستی، اور سب کی شمولیت والی توانائی کی منتقلی کا راستہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر ،ای ٹی ڈبلیو جی کی میٹنگ کو ‘کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) پر ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی سیمینار سے مکمل کیا جائے گا۔ سیمینار میں کاربن کی گرفت، استعمال اور اُسے ذخیرہ کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، جو نیٹ زیرو کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اہم سمجھے جاتے ہیں۔ اس تقریب میں کلین انرجی کی منتقلی کے چیلنج سے بھرے پہلوؤں اور ان سے نمٹنے میں سی سی یو ایس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں ذخیرہ کرنے سے لے کر اسٹوریج اور استعمال کے راستوں تک ویلیو چین کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یہ تقریب کامیاب اقدامات سے لے کر علم کو مشترک کرنے قابل بنائے گا، جسے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
پہلی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر، مندوبین انفوسز گرین بلڈنگ کیمپس اور پاوا گاڑا سولر پارک کا بھی دورہ کریں گے، تاکہ قابل تجدید سیکٹر کی طرف ہندوستان کے جھکاؤ اور آب وہوا میں تبدیلی کو کم کرنے کی کوششوں کو دیکھ سکیں۔ مندوبین کو کرناٹک کی مالا مال ثقافتی وراثت، فن، ثقافت اور کھانے پینے کا بھی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ حکومت ہند کی بجلی کی وزارت، جو ای ٹی ڈبلیو جی کی ایک نوٹل وزارت ہے ، ترجیحی شعبوں پر بات چیت اور مذاکرات کی قیادت کرے گی۔ ہندوستان کی صدارت میں، چار ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگیں ، مختلف ضمنی تقریبات اور ایک وزارتی میٹنگ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کی جی – 20 صدارت سابقہ صدا رتوں کی کوششوں اور نتائج کو استوار کرے گی، جنہوں نے صاف توانائی کی منتقلی میں عالمی تعاون کے مقصد کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے اور اسے پائیدار اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کا مرکزی مقام بنایا ہے
موصوف لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں یاترا کا جو استقبال کیا گیا وہ ملک کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا: ’وادی کشمیر کے لوگوں نے اس یاترا کو گلے لگایا اور انہوں نے کشمیریت ہمیں دکھائی‘۔راہل گاندھی نے کہا: ’میں وثوق سے کہتا ہوں کہ بی جے پی یہاں یاترا نہیں نکال سکتے ہیں وادی کے لوگ نکالنے دیں گے لیکن وہ ڈرتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا: ’بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ ملک کو توڑنے کا ہے اور ان کے نظریے سے ملک کو بڑی چوٹ لگنے والی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کانگریس سے بڑھ کر ملک کے لئے سوچنا ہوگا یہ اب سیاسی لڑائی نہیں بلکہ ملک کی لڑائی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ایک شروعات تھی ہمارا کام ختم نہیں ہوا ہے۔دریں اثنا عینی شاہدین کے مطابق راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کو برف کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا گیا دونوں ایک دوسرے پر برف لگا رہے تھے اور اس طرح برف باری سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔بتادیں کہ قریب پانچ مہینوں میں زائد از چار ہزار کلو میٹر طے کرنے والی یہ بھارت جوڑو یاترا پیر کو یہاں سری نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.