• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کریں گے: بائیڈن

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-31
Reading Time: 1min read
A A
0
یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کریں گے: بائیڈن

یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کریں گے: بائیڈن

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
واشنگٹن،31جنوری:امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا تاکہ اسے روسی حملے کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے۔ وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ ان لڑاکا طیاروں کو کیف بھیجنے کی حمایت کرتے ہیں جیسا کہ یوکرین کے متعدد رہنماؤں نے ایسا کرنے کا کہا ہے۔۔بائیڈن نے جواب دیا، “نہیں”۔مغربی ممالک نے بالآخر اس ماہ یوکرین کو جدید ٹینک فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ٹینک نیٹو ممالک کی فوجوں میں سب سے زیادہ طاقتور ہیں۔اس حمایت نے کیف کو امید دلائی کہ وہ اپنی فضائیہ کو مضبوط کرنے کے لیے جلد ہی ایف سولہ لڑاکا طیارے حاصل کر لے گا تاہم مغرب میں اس معاملے پر اب بھی بحث جاری ہے۔یہ بیانات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے پیرکے روز اوائل میں اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ یوکرین کو روسی حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے لڑاکا طیارے فراہم کرنا خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے تنازع بڑھنے کے خطرے کا انتباہ بھی کیا۔ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ دی ہیگ میں بات چیت کے بعد فرانسیسی صدر نے کیف کی جانب سے اسے لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی درخواست پر پورا اترنے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’اصولی طور پر کچھ بھی خارج از امکان نہیں ہے، لیکن اگر تین معیارات پورے کیے جائیں‘‘۔پہلا یہ ہے کہ یوکرین کی فوج کے لیے اس طرح کی سپلائی کی افادیت اور فزیبلٹی ہے۔ خاص طور پر اہلکاروں کی تربیت کے دورانیے کے لحاظ سے فزیبلٹی کو دیکھنا ہوگا۔ دوسرا معیار یہ ہے کہ سپلائی صورتحال کو مزید خراب نہیں کرے گی۔ جو کچھ ہم فراہم کرتے ہیں اس سے روسی علاقے کو متاثر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان چیزوں کو صرف یوکرین کی حفاظت میں استعمال کرنا ہوگا۔ تیسرا معیار یہ ہے کہ اس سے ہماری دفاعی صلاحیتوں کو کمزور نہیں ہونا چاہیے۔میکرون نے یہ زور بھی دیا کہ فرانس کا خیال ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کو روسی زمینوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ دسمبر میں کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی جو ایک جرمن تحقیقی مرکز ہے نے ایک مطالعہ تیار کیا تھا جس میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حامیوں کی رینکنگ میں امریکہ پہلے اور فرانس دسویں نمبر پر تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page