مانیٹرنگ//
لکھنؤ۔14؍ فروری۔ ایم این این۔ کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج اتر پردیش کے اونلا اور پھول پور میں افکو نینو یوریا مائع پلانٹس کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ آج کا دن ایک اہم دن ہے کیونکہ نینو یوریا پلانٹس کو قوم کے نام وقف کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نینو یوریا آنے والے وقت میں کسانوں کی ترقی کو یقینی بنائے گی، ان کی آمدنی میں اضافہ کرے گی۔ اس طرح یہ ہمارے کسان کا مستقبل بدل دے گا۔مرکزی وزیر نے نینو یوریا کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین گرین ٹیکنالوجی ہے اور آلودگی کا حل فراہم کرتی ہے۔ اس سے زمین کی بچت ہوتی ہے اور پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس لیے کسانوں کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ماہرین کی کمیٹی نے نینو ڈی اے پی کی منظوری دے دی ہے اور یہ جلد ہی ڈی اے پی کی جگہ لے لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نینو ڈی اے پی سے ہمارے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا اور یہ ڈی اے پی کی نصف قیمت پر دستیاب ہوگا۔ڈاکٹر منڈاویہ نے کسانوں کو نینو یوریا دستیاب کرانے میں حکومت کی کوششوں پر بھی زور دیا۔ انہوں نے نینو یوریا لانے میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی بھی کی جس میں مختلف محکموں سے منظوری حاصل کرنے سے لے کر کسانوں کو روایتی یوریا لابی سے نمٹنے کے لیے راضی کرنا شامل ہے۔ڈاکٹر منڈاویہ نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک متبادل کھاد ہے۔ ہم نے برسوں سے یوریا اور ڈی اے پی کا استعمال پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کیا۔ جب ہم یوریا کا استعمال کرتے ہیں تو صرف 35% نائٹروجن (یوریا( فصل کے ذریعے استعمال ہوتی ہے اور غیر استعمال شدہ مٹی کو متاثر کرتی ہے۔ آج، زمین کی پیداواری صلاحیت کم ہو رہی ہے اور فصل کی پیداوار سیر ہو رہی ہے، اس کے لیے متبادل کھادوں کی طرف جانا ضروری تھا۔