• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغان طالبان کا کنٹرول: کشمیرمیں عسکریت پسندی بڑھ سکتی ہے

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-11
Reading Time: 1min read
A A
0
افغانستان کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے پر امریکہ رضامند۔ طالبان

افغانستان کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے پر امریکہ رضامند۔ طالبان

FacebookTwitterWhatsapp

نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا تیزی سے جاری ہے لیکن طالبان کئی افغان اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق افغانستان میں مسلح گروہ کی برتری سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔افغانستان میں نیٹو کا مشن دو دہائیوں کی جنگ کے بعد اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہا ہے لیکن افغان قوم کے غیر یقینی مستقبل کے امکانات، بھارت میں سلامتی کے خدشات پیدا کررہے ہیں۔ نئی دہلی میں پالیسی ساز حلقے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں کہ افغانستان میں طالبان کے بڑھتے کنٹرول کے سبب خطے میں خصوصاﹰ متنازعہ علاقے کشمیر میں عسکریت پسندی کو مزید تقویت نہیں ملے۔ افغان طالبان کے مطابق انہوں نے افغانستان کے پچاسی فیصد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ماسکو میں پریس کانفرس کے دوران افغان مذاکرات کار شہاب الدین دلاور نے جمعہ نو جولائی کو کہا کہ افغانستان کے 398 اضلاع میں سے تقریباﹰ 250 پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔ واضح رہے طالبان کے اس دعوے کی تاہم غیرجانبدار ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے۔ قبل ازیں شمالی افغانستان میں عسکریت پسند گروہ کے پرتشدد حملے سے بچ کر سینکڑوں افغان فوجی تاجکستان کی طرف فرار ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔ اس بات سے افغانستان میں سلامتی کی تیزی سے خراب ہوتی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ‘ایسا محاذ جس میں چین، پاکستان اور طالبان شامل ہیں‘ مبصرین کو خدشہ ہے کہ اگر افغان طالبان اسی طرح اپنی پیش قدمی جاری رکھیں گے اور مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیں گے تو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھی مسلح عسکریت پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ معروف دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی افسر پروین سوہنی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرطالبان دوبارہ اقتدارمیں آتے ہیں تو کشمیر پر اس کا یقینی طور پر اثر ہو گا۔ سوہنی سمجھتے ہیں کہ افغان صدر اشرف غنی کے زیر قیادت موجودہ حکومت زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکے گی۔ سوہنی کے بقول، ”طالبان جنگجو مٹی کے فرزند ہیں۔ وہ پہلے ہی ملک کے بیشتر حصوں پر کنٹرول کا دعوی کر رہے ہیں۔ ایسے میں نیٹو کے انخلا کے بعد، مجھے کشمیر پر اس کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔‘‘ ایل او سی پر فائر بندی کا معاہدہ بھارتی آرمی چیف منوج مکند نے رواں ماہ کے آغاز میں عالمی انسداد دہشت گردی کونسل کے زیر اہتمام ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائر بندی کے معاہدے کے بعد، کشمیر کی صورتحال میں خاص طور پر مسلح عسکریت پسندی کے حوالے سے نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔ تاہم، ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد صورتحال میں تیزی سے تبدیلی آ سکتی ہے۔ نئی دہلی میں سکیورٹی امور کی ماہر آکانکشا نارائن کہتی ہیں کہ سن 1989 میں افغانستان سے سوویت یونین کی واپسی کے بعد، ماضی میں سوویت کے خلاف لڑنے والے مجاہدین، چیچنیا، کشمیر اور مشرق وسطیٰ جیسے دیگر غیرملکی مسلح تنازعات میں شریک ہو گئے تھے۔ اس مرتبہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد موجودہ غیرملکی تنازعات میں اِن جنگجوؤں کی شمولیت کے امکانات ہیں۔ اس لیے بھارت کو کشمیر میں عسکریت پسندوں کو شہ ملنے کے حوالے سے خدشہ ہے۔ ‘کشمیر بدل چکا ہے‘ گزشتہ تین دہائیوں میں بھارتی حکام کی طرف سے کشمیر میں عسکریت پسندوں سے نمٹنے کی خاطر کئی اقدامات لیے گئے ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے اعلیٰ پولیس افسران کی طرف سے خطے میں عسکریت پسندی ختم ہونے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلح جنگجو اب فرار ہیں۔ سکیورٹی امور کے ماہر راہل بیدی کہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج اور مقامی پولیس نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران سکیورٹی اور انٹیلی جنس کا ایک مضبوط نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ بیدی کے بقول، ”بھارت اب بہتر طریقے سے تیار ہے اور پاکستان کی طرف سے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔‘‘

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page