• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو ہو گی

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-11
A A
0
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو ہو گی
FacebookTwitterWhatsapp

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے اور ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی۔ذی الحج کا شاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اس کے علاوہ شاند دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف مقامات پر زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک بھر میں کہیں سے کوئی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناسید عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ چاند نظر نہ آنے کے بعد یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر کو ہو گی اور ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس میں علامہ سجاد نقوی، حافظ محمد اقبال نعیمی، مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی، مفتی عبدالسلام جلالی اور پیر محمد ممتاز احمد ضیا نظامی اور دیگر شریک تھے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے یہ عندیا دے دیا تھا کہ ملک بھر میں ذی الحج چاند نظر آںے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اور چاند 7:57 منٹ تک دیکھا جا سکے گا اور چاند کی عمر 13 گھنٹے 34 منٹ ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا اور حج 19 جولائی کو ہو گا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا تھا کہ 29 ذی قعدہ 1442ہجری کو ذی الحجہ کا چاند مملکت میں کہیں نظر نہیں آیا اور ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہو گی۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی جبکہ وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ 19 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو منائی جائے گی۔یاد رہے کہ ذی الحج کے چاند کے برعکس مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر کے لیے شوال کے چاند کا اعلان کئی گھنٹے تاخیر کے بعد رات گئے کیا تھا۔زونل کمیٹیوں کا جلد ختم ہو گیا تھا لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں پر طویل بحث کی گئی جس کی وجہ سے رات 11 بجے تک اعلان نہیں کیا جا سکا تھا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رات ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page