• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایران کے ریلوے نظام پر سائبر حملہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-11
A A
0
ایران کے ریلوے نظام پر سائبر حملہ
FacebookTwitterWhatsapp

ایران کا ریلوے نظام سائبر حملے کی زد میں آگیا، نیم سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے ملک کے تمام اسٹیشنز کے بورڈز پر ٹرین تاخیر کاشکار ہونے اور ٹرینوں کا شیڈول منسوخ ہونے کے جھوٹے پیغامات شائع کردیئے گئے، جس کے باعث افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے بورڈ پر پیغام آویزاں کیا کہ ‘ سائبر حملے کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار’ ہے یا ’منسوخ’ ہوگئی ہے۔انہوں نے بورڈ پر آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کا نمبر دیتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی کہ معلومات کے لیے اس نمبر پر کال کریں۔ایران کے نیم سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ ہیک ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر ‘بے مثال انتشار’ پھیل گیا۔سائبر حملے کی کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعے کے نتیجے میں ایران بھر میں موجود ٹرینوں کا الیکٹرونک ٹکٹنگ سسٹم ناکارہ ہوگیا ہے اور کہا گیا کہ یہ بھی سائبر حملے کا حصہ ہوسکتا ہے۔بعد ازاں نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے ابتدائی رپورٹ ہٹادی اور اس کے بجائے ریلوے کمپنی کے ترجمان صادق سکری کا بیان شائع کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘خلل‘ کی وجہ سے ٹرین سروسز میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ 2019 میں ریلوے کمپنی کے کمپیوٹر سروس میں ایرر کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔دسمبر 2019 میں ایران کے وزیر مواصلات نے کہا تھا کہ ملک کے الیکٹرونک انفراسٹرکچر پر بڑے سائبر حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حملے کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دی تھی۔یہ بات واضح نہیں تھی کہ سائبر حملے سے ایران کے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے نظام میں کوئی خلل پیدا ہوا یا نہیں، یہ امریکا اور ایران کی ایک دوسرے کے خلاف کی جانے والی سائبر کارروائیوں کا نیا سلسلہ ہے۔سال 2000 میں اسٹوکسنیٹ کمپیوٹر وائرس کے بعد ایران کا بیشتر انفرا اسٹکچر انٹرنیٹ سے منقطع ہوگیا تھا۔انہیں یقین ہے کہ یہ وائرس امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ سازش کا نتیجہ تھا جس نے ہزاروں ایرانیوں کے لیے ملک کے نیوکلئیر سائٹ تک جانے میں خلل پیدا کیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page