• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملک کی داخلی سلامتی میں سی آر پی ایف کا بے مثال تعاون: وزیر داخلہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-25
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر ہندوستان کا اہم حصہ ہے اور اس کو کوئی ہندوستان سے الگ نہیں کرسکتا :وزیرداخلہ

کشمیر ہندوستان کا اہم حصہ ہے اور اس کو کوئی ہندوستان سے الگ نہیں کرسکتا :وزیرداخلہ

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
جگدل پور، 25 مارچ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ملک کی داخلی سلامتی میں بے مثال تعاون رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثربستر خطہ میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔
مسٹرشاہ چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژنل ہیڈکوارٹر جگدل پور میں یوم سی آر پی ایف پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ سی آر پی ایف کے 84ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں مسٹر شاہ نے کہا کہ اس فورس کی وجہ سے ہی اس خطے میں بائیں بازو کی انتہا پسندی اب ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کی حفاظت اور انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری اسکیموں کے نفاذ میں سی آر پی ایف کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک اس کے لیے ہمیشہ ان کا شکر گزار رہے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف کے اب تک چھتیس گڑھ کے نکسلائیٹ متاثرہ علاقوں کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات پر شہید ہونے والےجوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پوری عزم کے ساتھ ان شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس قوت کی وجہ سے اب بستر کے علاقے میں بائیں بازو کی انتہا پسندی ختم ہونے کو ہے۔ سی آر پی ایف کی ہمت اور بہادری کی وجہ سے بہار، جھارکھنڈ اور ملک کے دیگر علاقوں میں مکمل امن ہے اور ایسے علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہو گئے ہیں۔
مسٹرشاہ نے سی آر پی ایف کے قیام سے متعلق حقائق کا حوالہ دیا اور کہا کہ مرد آہن کے نام سے مشہور اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل نے اس کا نام تبدیل کیا اور اس طرح اس کا دوبارہ جنم ہوا۔ اب ملک میں سی آر پی ایف کی 246 بٹالین ہیں۔ یہ فورس فوری طور پر ملک کے کسی بھی کونے میں یا دیگر جگہوں پر بحران کے وقت کھڑی نظر آتی ہے۔ اس کے جوان سیکورٹی کی پوری ذمہ داری نبھاتے ہیں اور ان کی وجہ سے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ اس کے سپاہیوں نے چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ ​​میں بھی بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.