مانیٹرنگ//
نئی دلی۔ 8؍ مئی:بندھے ٹکے اصولوں پر مبنی طریقہ کار سے انحراف کرتے ہوئے اورایک تال میل پر مبنی مربوط طریقہ کار اپناتے ہوئے مختلف سائنسی اسٹریمس کی مشترکہ میٹنگس کرنے کے سلسلے میں مرکزی وزیر کی جانب سے شروع کئے گئے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے سائنس اورٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت آزادانہ چارج، وزیراعظم کے دفتر ، عملے اور عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اورخلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے سائنس کی وزارتوں اورمحکموں نیز سائنس ٹکنالوجی، بایو ٹکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارضیاتی سائنسز، خلاف اورایٹمی توانائی کی وزارتوں کی اعلی سطح کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میں حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر اجے کمار سود اور سا ئنس کی 6 وزارتوں اورمحکموں نیز سائنس اورٹکنالوجی ، بایو ٹکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارضیاتی سائنسز، خلاف اورایٹمی توانائی کے سکریٹریوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔وزیرموصوف نے کہا کہ اس سال سائنس کی تمام وزارتیں اورمحکمے 11 مئی 2023 کو ٹکنالوجی کاقومی دن مشترکہ طو رپر منائیں گے۔ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ تجویز کردہ حکومت کے پورے طریقہ کار کو ذہن میں رکھاجائے اور وزیراعظم کے اس نظریہ کوبھی ذہن میں رکھاجائے کہ تال میل کے کام کرنے پر زور دیا جائے اور وزارتوں اورمحکموں کے درمیان بندھے ٹکے اصولوں پر مبنی طریقہ کار سے انحراف کرتے ہوئے ایک تال میل پر مبنی مربوط طریقہ کار اپنایا جائے ۔.ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں 11 مئی کو منایا جانے والا قومی ٹیکنالوجی کا دن ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تکنیکی دنیا کے بڑے بڑے ادارے، محققین اور انجینئروں کی کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سال، قومی ٹکنالوجی ڈے کا فوکس تھیم ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیبز’’ ہوگا، جو کہ 2016 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی ایک شاندار پہل ہے تاکہ نوجوان ذہنوں میں دلچسپی پیدا کرنے کےلئے اسکول اور تدریسی ادارے کی سطح پر تشریح کے ذریعے اختراعی اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے ۔وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے گزشتہ 9 برسوں میں تکنیکی شعبے میں زبردست ترقی دیکھی ہے، یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے کی گئی تاریخی اصلاحات کی واہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیکنالوجی ڈے، سائنس دانوں اور انجینئروں کی ترقی کے محرکات کے طور پر کوششوں کو تسلیم کرنے کا بہترین موقع ہے۔11 مئی کو منائے جانے والے قومی ٹیکنالوجی ڈے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ، آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں ایوارڈز کی معقولیت، سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) کی تشکیل پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور پروجیکٹوں میں تقرری کے لئےتکنیکی اسٹاف کے لئے عمر میں چھوٹ کاجائزہ لینا تھا۔