مانیٹرنگ//
نئی دہلی، 11 مئی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ 1998 میں ہندوستان کے جوہری تجربات نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ ایک امن پسند ملک ہوسکتا ہے لیکن اپنی عزت نفس کے خلاف اٹھائے گئے کسی بھی قدم کو برداشت نہیں کرے گا۔
یہاں قومی ٹکنالوجی کے دن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے تاریخ سے سبق سیکھا ہے جب بیرونی حملہ آوروں نے نالندہ میں سیکھنے کے مرکز اور سومناتھ میں ثقافتی آئیکن کو تباہ کیا ہے۔
’’ہم نے تاریخ سے اپنا سبق سیکھا ہے اور عزم کیا ہے کہ ہم ایسی تاریخ کو دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے،‘‘ سنگھ نے اس تقریب میں کہا جس نے 1998 کے پوکھران-II جوہری تجربات کی 25ویں برسی بھی منائی۔
’’بھارت کے جوہری تجربات نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم امن پسند قوم تو ہوسکتے ہیں لیکن نالندہ کو دوبارہ جلتا نہیں دیکھیں گے۔ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ ہمارے ثقافتی آئیکن سومناتھ کو دوبارہ تباہ کیا جائے،‘‘ وزیر دفاع نے کہا۔
سنگھ نے کہا، ’’ہم اپنی عزت نفس کے خلاف اٹھائے گئے ہر قدم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ اور اعلیٰ سائنس داں موجود تھے۔ (ایجنسیاں)