• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہائبرڈ ماڈل منظور، ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان باقی سری لنکا میں منعقد ہوں گے

Nigraan News by Nigraan News
2023-06-15
Reading Time: 1min read
A A
0
ہائبرڈ ماڈل منظور، ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان باقی سری لنکا میں منعقد ہوں گے

ہائبرڈ ماڈل منظور، ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان باقی سری لنکا میں منعقد ہوں گے

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
دبئی، 14 جون : ایشین کرکٹ کونسل پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، ایونٹ کے چار میچز پاکستان جبکہ باقی 9 سری لنکا میں منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تقریباً ایک برس سے ایشیا کپ کے حوالے سے صورتحال غیریقینی کا شکار رہی، ہندوستانی کرکٹ بورڈ ٹیم کو 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل تجویز پیش کی تھی اور اسے قبول نہ کرنے کی صورت تنبیہ کی تھی کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہیں بھیجےگا، جو اکتوبر میں منعقد ہوگا۔
آج ایشین کرکٹ کونسل نے جاری بیان میں بتایا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر 2023 تک منعقد ہوگا اور اس میں ہندوستان ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ایلیٹ ٹیمیں کُل 13 ون ڈے میچوں میں حصہ لیں گی۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کی جائے گی، جس کے 4 میچز پاکستان جبکہ باقی 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
مزید کہا گیا کہ ایشیا کپ 2023 میں 2 گروپ ہوں گے، ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر یں گی، سپر فور مرحلے کی 2 ٹاپ ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
ایشین کرکٹ کونسل نے بیان میں مزید کہا کہ ہم دنیا بھر سے شائقین کے خیرمقدم کے منتظر ہیں کہ وہ کرکٹ کو بہترین انداز میں دیکھیں۔
واضح رہے کہ 13 جون کو ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ممکنہ طور پر آنے والے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا سفر کرے گا کیونکہ اس سے قبل ایشیا کپ کے لیے ملک کے بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو ہمسایہ ملک کے بورڈ نے قبول کر لیا ہے۔
بتایا گیا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے طویل عرصے تک اس ماڈل پر اعتراض رہا جو بالآخر گزشتہ ہفتے منظور کر لیا گیا، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل سے اگلے دو سے تین روز میں باضابطہ اعلان کی توقع ہے، یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں منعقد ہوگا۔
پی سی بی اپنے مؤقف پر لچک دکھانے کے لیے تیار تھا، جس نے دھمکی دی تھی کہ اگر ہندوستانی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کیا تو پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے دھمکی دی تھی۔
پی سی بی نے یہ بھی توقع ظاہر کی تھی کہ اگر مجوزہ ماڈل کو قبول کر لیا گیا تو حکومت پاکستان سے ملک کی ٹیم کو 50 اوورز کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ’آسانی سے‘ بھارت جانے کی منظوری دے دے گی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.