نیوز ڈیسک//
اتوار کو ختم ہوئے ایشز ٹسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم 43 رنوں سے ہار کر سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہوگئی ہے۔ کپتان بین اسٹوکس نے 156 رن کی بہترین اننگ کھیلی، لیکن موضوع بحث بنے انگلش وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو، جو رن آوٹ ہوئے تھے، ان کے رن آوٹ پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ بیئرسٹو کے آوٹ ہونے کے بعد یہ موضوع سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ گوتم گمبھیر سے لے کر روی چندرن اشون نے کنگاروں کے بیئرسٹو کے آوٹ کرنے کے طریقے پر اپنے خیالات ظاہر کیے۔ کوئی اس طریقے کو کھیل جذبات کے خلاف بتارہا ہے، کسی نے اسے صحیح کہہ دیا ہے۔
دراصل ہوا یہ کہ اننگ کے 52 ویں اوور میں مورس گرین کی ایک باونسر کو ڈک کرنے کے بعد بیئرسٹو بنا وکٹ کیپر یا سلپ کی جانب اشارہ کیے نان اسٹرائیکر بلے باز کی طرف چل دیے۔ اس پر کنگارو وکٹ کیپر ایلیکس کیری نے گیند اسٹمپ پر مار کر اپیل کی۔ اور تھرڈ امپائر نے انہیں اسٹمپ قرار دے دیا۔ اسی کے بعد بیئرسٹو کا آوٹ ہونا کرکٹ شخصیات اور سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گیا۔ ہندوستانی سابق اوپنر گوتم گمبھیر تو غصے سے اتنے زیادہ بھر گئے کہ انہوں نے فورا! ہی ٹوئٹ کردیا، گمبھیر نے کنگارووں پر حملہ کرتے ہوئے لکھا، ’ہے سلیجرس، کیا کھیل جزباتکی بات آپ پر بھی لاگو ہوتا ہے یا پھر صرف ہندوستانیوں کے لیے ہے۔‘، روی چندر کہہ رہے ہیں کہا یلکس کیری کی تعریف کرنی چاہیے۔