• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چین کے متعدد عہدیداروں پر پابندیاں عائد

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-17
Reading Time: 1min read
A A
0
چین کے متعدد عہدیداروں پر پابندیاں عائد
FacebookTwitterWhatsapp

امریکا نے چین پر اپنا دباؤ بڑھانے کے اقدام کے تحت ہانگ کانگ میں چین کے ‘لائزن آفس’ کے اُن سات عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو اس جزوی خود مختار شہر میں مبینہ طور پر چینی حکومت کے مقاصد کو فرو غ دے رہے تھے۔جو بائیڈن انتظامیہ نے چینی افسران پر پابندی عائد کرنے کا یہ قدم ہانگ کانگ میں جمہوریت کے تئیں بیجنگ کے سخت موقف کے جواب میں اٹھایا ہے۔ جن سات افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے وہ ہانگ کانگ میں چین کے لائزن آفس میں کام کرتے ہیں اور وہاں بیجنگ کے مفادات کو فرو غ دے رہے تھے۔ یہ پابندیاں ایسے وقت عائد کی گئی ہیں جب امریکی حکومت نے ایک علیحدہ بزنس ایڈوائزری جاری کرکے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون اور اس قانون کی بین الاقوامی کمپنیوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے اس مشترکہ بیان میں متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ،” یہ نیا قانون…ہانگ کانگ میں کام کرنے والے تجارتی اداروں اور افراد کو بری طرح متاثر کرے گا۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ہانگ کانگ سے کام کرنے والوں کو ممکنہ تادیبی، ریگولیٹری اور مالیاتی نیز بعض حالات میں قانونی خطرات سے بھی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔” اس بیان پر امریکا کی چار وزارتوں، محکمہ خارجہ، خزانہ، کامرس اور داخلی سلامتی نے دستخط کیے ہیں۔ امریکا کا چین پر وعدہ شکنی کا الزام جمعے کے روز چین کے عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے اعلان سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ہانگ کانگ میں ابتر ہوتی ہوئی صورت حال کا ذکر کیا اور کہا کہ چین نے 1997ء میں علاقے پر اپنا قبضہ واپس لینے سے قبل جو وعدے کیے تھے ان وعدوں کو توڑ دیا ہے۔ ‘آگ سے نہ کھیلیں ‘، چین کی امریکا کو تنبیہ چین کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر امریکی تشویش امریکا: چین سے اقتصادی محاذ پر مقابلے کا بل منظور پاک امریکا تعلقات اور چین بائیڈن انتظامیہ کو سب سے زیادہ اس بات کی فکر لاحق ہے کہ بیجنگ نے جو نیا قومی سکیورٹی قانون تیار کیا اسے ہانگ کانگ پر کس انداز میں نافذ کرے گا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قانون کے نتیجے میں اب چین کی حکومت سے اختلاف رکھنے والوں کے خلاف بڑی آسانی سے قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے اور یہ قانون اس علاقے کی خودمختاری کوختم کردے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کے تازہ ترین فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ہانگ کانگ کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے اور اگر اس نے مزید پابندیاں عائد کیں تو اسے”سخت جواب” کی توقع رکھنی چاہیے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page