• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کورونا وبا کے دوران دوسرا محدود حج

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-18
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں کشمیر سے پہلی حج پرواز 5جون کو اُڑان بھریگی

جموں کشمیر سے پہلی حج پرواز 5جون کو اُڑان بھریگی

FacebookTwitterWhatsapp

سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عازمین کے ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد حج کے مناسک کا آغاز ہوگیا جس کے بعد آج عازمین منیٰ پہنچ رہے ہیں۔یہ دوسرا سال ہے کہ جب مسلمانوں کے اس مذہبی فریضے کا انعقاد کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے محدود پیمانے پر کیا جارہا ہے۔صرف 60 ہزار مکمل ویکسینیٹڈ شہریوں اور رہائشیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ہر برس تقریباً 30 لاکھ تک مسلمان دنیا بھر سے اس فرض کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔مکہ پہنچنے کے بعد عازمین نے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کیا جس کے بعد منی کی جانب روانہ ہونا شروع ہوئے جہاں وہ آج کی رات قیام کریں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی نائب وزیر حج نے بتایا کہ اب تک 46 ہزار عازمین منی پہنچ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس برس حج کا فریضہ انجام دینے والے عازمین میں خواتین کی تعداد بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی ہے۔دوسری جانب وزارت صحت میں شعبہ حج و عمرہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ وزارت صحت کی ٹیمیں عازمین کی صحت کی نگرانی کررہی ہیں اور جو بھی انفیکشن کا شکار معلوم ہوا اسے آئیسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے 60 ہزار عازمین کو آن لائن جانچ پڑتال کے ذریعے 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے منتخب کیا گیا ہے جس میں 18 سے 65 برس کے مکمل ویکسینیٹڈ اور صحتمند افراد شامل ہیں۔العربیہ انگلش کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام سے عازمین کو منیٰ پہنچانے کے لیے 200 بسز کا انتظام کیا گیا ہے جو ہر 3 گھنٹوں میں 2 ہزار افراد کو منیٰ پہنچا سکتی ہیں۔منیٰ میں پہنچنے کے بعد انہیں مختلف رنگ اور متعلقہ مقامات تفویض کردیے جائیں گے تا کہ ہجوم سے بچا جاسکے اور ہر شخص فاصلے سے اپنی عبادت کرسکے۔پیر کے روز عازمین حج میدانِ عرفات کی جانب روانہ ہوں گے جو حج کا رکن اعظم ہے، وہاں وہ اپنا دن عبادت میں گزاریں گے اور مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور نماز کے بعد کنکریاں اکٹھی کریں گے۔بعدازاں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز عازمین واپس منیٰ آئیں گے اور شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مرد اپنے بال مونڈوانے کے بعد طواف کریں گے، اسی طرح مکہ سے واپسی سے پہلے طواف الوداع کیا جائے گا جس کے بعد حج مکمل ہوجائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس حکام نے اعلان کیا تھا کہ صرف ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی تاہم بعد میں مقامی میڈیا نے بتایا کہ 10 عازمین نے حج ادا کیا۔صحت کے حوالے سے سعودی حکام کے سخت اقدامات کے باعث گزشتہ برس حج کے موقع پر کوئی انفیکشن رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

 

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page