• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغان تنازع کا بھرپور سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں:ہیبت اللہ اخونزادہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-18
A A
0
افغان تنازع کا بھرپور سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں:ہیبت اللہ اخونزادہ
FacebookTwitterWhatsapp

طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغانستان میں تنازع کے حل کے لیے ’بھرپور‘ سیاسی تصفیے پر زور دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہیبت اللہ اخونزادہ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دوحہ میں افغانستان حکومت کے عہدیدار اور طالبان رہنما افغان امن عمل کے لیے مذاکرات کے لیے موجود ہیں۔ہیبت اللہ اخونزادہ نے عید الاضحیٰ کی تعطیل سے قبل جاری ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ فوجی فوائد اور اضلاع پر کنٹرول کے باوجود اسلامی امارت (افغانستان) پوری شدت سے ملک میں ایک سیاسی تصفیے کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ، اسلامی نظام کے قیام اور امن و سلامتی کے ہر مواقع کا استعمال کرے گی۔طالبان لیڈر نے کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ہیبت اللہ اخونزادہ نے ’اپوزیشن جماعتوں‘ پر ’وقت ضائع‘ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارا پیغام واضح ہے کہ غیر ملکیوں پر انحصار کرنے کے بجائے ہمیں مل کر اپنے مسائل کا حل نکالنا اور موجودہ خطرات سے اپنے خطے کو محفوظ کرنا چاہیے‘۔تاہم انہوں نے اپنے پیغام میں عید کے موقع پر جنگ بندی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد مسلسل پیش قدمی کرنے والے افغان طالبان نے ملک کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔طالبان کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید کرنا ناممکن ہے لیکن مذکورہ بیان سابقہ دعوؤں کی نسبت کہیں زیادہ مصدقہ معلوم ہوتا ہے جہاں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 421 اضلاع اور ضلعی مراکز میں سے ایک تہائی پر وہ قبضہ کر چکے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page