ملبورن:رار دیا۔ کیف نے کہاہے کہ سری لنکن پچ پر بیٹنگ کرنا اپنے آپ میں ایک چیلنج ہے۔یہاں بلے بازوں کو باؤلرز کے خلاف تحمل کے ساتھ کھیلنا ہے۔ کیف نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایسے بہت سے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں ، جن کو سب دیکھ رہے ہوں گے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر نے کہا کہ پرتھوی شا ، سوریہ کمار یادو ، نتیش رانا ایسے کھلاڑی ہیں جن کو سب دیکھ رہے ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹیم کے ساتھ ہاردک پانڈیا اور کرونال پانڈیا موجود ہیں جو میچ کے رخ کو موڑ سکتے ہیں۔ کیف نے کہاہے کہ دھون کی بی ٹیم کوبی ٹیم کوکہناغلط ہے۔اس ٹیم کے کھلاڑی ایک سے زیادہ ہیں ، آپ ان کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جو کہیں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ کیف نے کہاہے کہ اس ٹیم کے بیشتر کھلاڑی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں ۔اور اس لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مجھے نہیں لگتا کہ یہ ٹیم کہیں سے کمزور ہے۔کیف نے انجیلو میتھیوز کے سری لنکن ٹیم میں شامل نہ ہونے پر کہاہے کہ یہ ان کی اپنی پسند ہے۔ لیکن اس کا اثر سری لنکن ٹیم پر نہیں ہونا چاہیے۔ماضی قریب میں سری لنکا کی کارکردگی ناقص رہی ہے لیکن ان کے خلاف ان کے گھر کھیلنا ایک چیلنج ہوگا۔ کیف ، تاہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگی۔دریںاثنا بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔شیکھر دھون ون ڈے میں پہلی بار ہندوستان کی کپتانی کر رہے ہیں۔ شیکھردھون نے بطور کپتان ایک منفرد ریکارڈبنایا ہے۔شیکھر دھون ون ڈے میں ہندوستان کی کپتانی کرنے والے 25 ویں ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دھون ون ڈے میں ہندوستان کی کپتانی کرنے والے سب سے بوڑھے کپتان بن گئے ہیں۔اس وقت دھون کی عمر 35 سال 225 دن ہے۔ دھون نے مہیندر امرناتھ کے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امر ناتھ نے ون ڈے میں ہندوستان کی کپتانی کی جب وہ 34 سال 37 دن کے تھے۔ سابق ہندوستانی لیجنڈ نے سال 1984 میں ون ڈے میچ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کپتانی کی۔ یعنی 37 سال گزرنے کے بعد کوئی بھی ہندوستانی مہندر امرناتھ کے اس خصوصی ریکارڈ کو توڑ نہیں پایا ہے۔ اجیت واڈیکر ون ڈے میں ہندوستان کے پہلے کپتان تھے۔ واڈیکر نے 1974 میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی۔