• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

این پی اے کم ہورہا ہے اور بینک بھی منافع کما رہے ہیں

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا لوک سبھا میں سوال کا جواب

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-06
Reading Time: 1min read
A A
0
آن لائن فراڈ اور دھوکہ کیخلاف سرکار نے اقدامات اُٹھائے

آن لائن فراڈ اور دھوکہ کیخلاف سرکار نے اقدامات اُٹھائے

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 05 دسمبر: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ملک میں بینکوں کے نان پرفارمنگ اثاثے (این پی اے ) مسلسل کم ہو رہے ہیں اور تمام بینک منافع بخش پوزیشن میں ہیں اور ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔منگل کو ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ترنمول کانگریس کے جواہر سرکار کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے نان پرفارمنگ اثاثوں یعنی این پی اے میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور بینکوں کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے کیونکہ وہ منافع کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں امریکہ اور جرمنی سمیت دنیا کے مختلف بڑے ممالک کے بینکوں کی حالت خراب ہو رہی ہے، وہیں ہندوستان میں بینک پھل پھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے مطابق کمرشل بینکوں کے نان پرفارمنگ اثاثے 0.95 فیصد جبکہ سرکاری بینکوں کے نان پرفارمنگ اثاثے 1.24 فیصد پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہماری معیشت جو کبھی بری حالت میں تھی اب تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔محترمہ سیتارمن نے الزام لگایا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت کے دس سالہ دور حکومت میں ‘فون بینکنگ’ کی وجہ سے بینکوں کی حالت تباہ ہوگئی تھی۔ اس وقت بینکوں کے کام کاج میں سیاسی مداخلت ہوتی تھی اور لوگوں کو ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر تفتیش اور طریقہ کار کے ٹیلی فون کے ذریعے قرض دینے کی سفارش کی جاتی تھی۔ جس کی وجہ سے بینکنگ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ جان بوجھ کر قرض ادا نہ کرنے والے ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 ہزار 978 کھاتہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ سرفیسی ایکٹ کے تحت 11 ہزار 483 مقدمات میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی کارروائی سے 33 ہزار 801 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ایسے لوگوں کے خلاف مسلسل سخت اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ بھاگوت کراد نے بھی ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ دیوالیہ پن کے عمل سے گزرنے والی کمپنیوں میں ‘ہیئر کٹ ‘ کی رقم طے کرنے میں حکومت کا کوئی رول نہیں ہے کیونکہ یہ سب طے شدہ عمل کا حصہ ہے اور اس کا فیصلہ ساہوکاروں کی کمیٹی یعنی قرض دہندگان کی کمیٹی کرتی ہے۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.