عامر اقبال خان
بھدرواہ، 14 دسمبر:سماجی تنظیم یوتھ ایکشن کمیٹی بھدرواہ کی طرف سے یہاں”پرو کبڈی لیگ 2023″ شروع کیا گیا۔اس لیگ کا مقصد ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے شہید سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا اہتمام ایک این جی او ” (YAC) نے مقامی انتظامیہ، ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے کیا تھا۔
چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل ڈوڈہ دھننتر سنگھ کوتوال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ بھدرواہ میں مقیم CO 4RR (بھارتی فوج)، ADC بھدرواہ، DFO بھدرواہ، ASP بھدرواہ، تحصیلدار بھدرواہ، BMO بھدرواہ، BDC ٹھاکر یودھویر سنگھ، YAC چیئرمین، DSP بھدرواہ، صدر سناتھن دھرم سبھا بھدرواہ اور دیگر تھے۔
اس لیگ میں پنچایت (دیہی) اور میونسپلٹی وارڈز (شہری) کی 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جو ٹیمیں اس لیگ میں حصہ لے رہی ہیں ان سے انٹری ٹکٹ کی کوئی فیس نہیں لی گئی ہے۔










