• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-19
Reading Time: 1min read
A A
0
امریکہ نےطالبان حکام پر نئی ویزا پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نےطالبان حکام پر نئی ویزا پابندیاں عائد کر دیں

FacebookTwitterWhatsapp

قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کے بعد کہا گیا ہے کہ فریقین مزید امن مذاکرات کے لیے پر عزم ہیں۔ دونوں اس کوشش میں ہیں کہ ان میں کوئی سیاسی مفاہمت طے پا جائے۔افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان سفارتی مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 17 جولائی سنیچر کو شروع ہو ئے تھے اور 18 جولائی اتوار کے روز ختم ہوئے۔ اس کے اختتام پر فریقین نے کہا کہ وہ مزید امن بات چیت کے لیے پر عزم ہیں۔ فریقین کے مشترکہ بیان میں کیا ہے؟ بات چیت کے اختتام پر فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے، ‘جب تک اس سلسلے میں کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا اس وقت تک وہ اعلی سطح پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔ فریقین نے ملکی سطح پر، ‘انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان نے اتوار کے روز قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے بات چیت کے دوران جنگ بندی کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا، ‘ہم نے دوحہ بات چیت کے دوران تین ماہ کے لیے جنگ بندی جیسی کوئی تجویز پیش نہیں کی۔ مذاکرات کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر قطری افسر مطلق القحطانی کا کہنا تھا کہ فریقین نے، ‘عام شہریوں کی ہلاکت سے بچنے کے لیے کام کرنے پر تو اتفاق کیا ہے تاہم جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ نیٹو کے انخلا کے دوران تشدد میں اضافہ جب سے امریکا اور نیٹو نے افغانستان فوجی انخلا کا اعلان کیا اور اس پر عمل کرنا شروع کیا ہے اسی وقت سے افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران لڑائی میں طالبان نے کئی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے اور بہت سے علاقوں پر کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ طالبان نے ملک کے شمال کے دفاعی حکمت عملی کے اعتبار سے کئی اہم سرحدی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے افغانستان میں اس ماہ ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق طالبان نے ملک کے نصف سے زیادہ تقریبا ً400 اضلاع پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طالبان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس تنازعے کا سیاسی حل چاہتے ہیں اور بات چیت جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر نے گزشتہ اپریل میں افغانستان سے گیارہ ستمبر تک مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا اور اب تک تقریباً نوے فیصد انخلا مکمل ہو چکا ہے۔ تاہم طالبان کی پیش قدمی سے طرح طرح کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ افغانستان ایک بار پھر طالبان کے ہاتھوں میں چلا جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page