• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بچیوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم:وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی کا بچیوں کے قومی دن پر پیغام

Nigraan News by Nigraan News
2024-01-25
Reading Time: 1min read
A A
0
نوجوان ملک کا مستقبل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کو بنانے والے بھی ہیں۔ وزیر اعظم

نوجوان ملک کا مستقبل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کو بنانے والے بھی ہیں۔ وزیر اعظم

FacebookTwitterWhatsapp

دن کو منانے کا مقصد حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے
سرینگر/24جنوری//
بھارت میں آج بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے ۔ اس دن کا مقصد لڑکیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور ان ان تعلیمی آزادی فراہم کرنا ہے ۔ یہ دن ہر سال 24جنوری کو منایا جاتا ہے ۔دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر بچیوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور کارناموں کو سلام کیا ہے۔ جناب مودی نے تمام شعبوں میں ہر لڑکی کی بھرپور صلاحیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہماری حکومت ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے بہت سی کوششیں کر رہی ہے جہاں ہر لڑکی کو سیکھنے، بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق آج بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔یہ دن ہرسال 24 جنوری کو منایاجاتا ہے۔ بچیوں کے قومی دن منائے جانے کے پس پشت مقصد ملک کی لڑکیوں کو سبھی طرح کی مدد اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور بچیوں کی تعلیم ان کی صحت اورتغذیہ کی اہمیت پر بیداری کو بڑھانا بھی ہے۔ثقافت کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر رنگولی اتسو امنگ منعقد کرے گی۔اس طرح کی تجویز ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والی ٹیمیں خواتین’’ مجاہدین آزادی‘‘ یا ملک کی رول ماڈل خاتون کے نام پر سڑکوں اور چوراہوں پرتقریباً ایک کلومیٹر لمبی رنگولی بنائیں گی۔رنگولی بنانے کا یہ کام ملک بھر کے 50 سے زیادہ مقامات پر کیاجارہا ہے۔وزارت نے کہاہے کہ اس تقریب کے ذریعہ بچیوں کا دن اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا یہ ایک زبردست موقع ہوگا۔آزادی کا امرت مہوتسو ترقی پسند بھارت کے 75 سال منانے اور اس کے عوام کی شاندار تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کو منانے کا حکومت ہند کا ایک قدم ہے۔دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر بچیوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور کارناموں کو سلام کیا ہے۔ جناب مودی نے تمام شعبوں میں ہر لڑکی کی بھرپور صلاحیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہماری حکومت ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے بہت سی کوششیں کر رہی ہے جہاں ہر لڑکی کو سیکھنے، بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛‘‘بچیوں کے قومی دن کے موقع پر، ہم بچیوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور کارناموں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم تمام شعبوں میں ہر لڑکی کی بھرپور صلاحیت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ وہ تبدیلی لانے والی ہیں جو ہمارے ملک اور معاشرے کو بہتر بناتے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران، ہماری حکومت ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے بہت سی کوششیں کر رہی ہے جہاں ہر لڑکی کو سیکھنے، بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔ مودی حکومت نے 2015 میں اپنی فلیگ شپ اسکیم ‘بیٹی بچاو? بیٹی پڑھاو?، شروع کی تھی تاکہ بچوں کی جنس کے تناسب کو بڑھایا جا سکے اور لڑکیوں کو مختلف اقدامات کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.