• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایس بی آئی کو بتانا ہوگا الیکٹورل بانڈ نمبر، انتخابی چندے پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

Nigraan News by Nigraan News
2024-03-15
A A
0
'انتخابی بانڈز سے متعلق تمام معلومات کا انکشاف کریں: سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو ہدایت دی

'انتخابی بانڈز سے متعلق تمام معلومات کا انکشاف کریں: سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو ہدایت دی

FacebookTwitterWhatsapp

الیکٹورل بانڈ کیس سے متعلق جمعہ (15 مارچ، 2024) کوسپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے اس دوران کہا کہ سیاسی پارٹیوں سے لئے سال 2019 سے پہلے کے چندے کی جانکاری اس نے سپریم کورٹ کو سیل بند لفافے میں دے دی تھی۔ اس نے اس کی کاپی نہیں رکھی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس پربتایا کہ اسے الیکشن کمیشن کو لوٹا دیا جائے گا۔ اس سے پہلے اسے اسکین کرکے ڈیجیٹل کاپی سپریم کورٹ اپنے پاس رکھے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے اس بات پرسوال اٹھایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے جواعدادوشمارالیکشن کمیشن کو دیئے، اس میں بانڈ نمبرکا ذکرنہیں کیا جبکہ اس واضح حکم تھا۔
ایس بی آئی کو لگائی پھٹکار
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ پرپورا ڈیٹا شیئرکرنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کوسخت پھٹکارلگائی۔ عدالت نے اس اسکیم کو منسوخ کرتے ہوئے ایس بی آئی کوگزشتہ 5 سالوں میں دیئے گئے چندہ پرسبھی ڈیٹیل شیئرکرنے کا حکم دیا تھا۔ پھٹکارکے علاوہ سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کوالیکٹورل بانڈ کے نمبرکا انکشاف کرنے کے سوال پرنوٹس جاری کرتے ہوئے اس کے پاس موجودہ الیکٹورل بانڈ کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو واپس کرنے کی جازت دی۔ سپریم کورٹ ایس بی آئی کی طرف سے ہرالیکشن بانڈ پرچھپے یونک الفانیومیرک کو شیئرنہیں کرنے کی عرضی پرسماعت کررہی تھی۔ اس یونک نمبرسے چندہ دینے والوں کوسیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملانے میں مدد ملتی۔
الیکشن کمیشن نے دی تھی عرضی
5 ججوں کی خصوصی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ اب اس معاملے میں آئندہ سماعت پیر(18 مارچ) کوہوگی۔ دراصل سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کوالیکشن کمیشن کوالیکٹورل بانڈ خریدنے والے سبھی لوگوں کی جانکاری دستایب کرانے کا حکم دیا تھا۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو یہ سبھی جانکاری اپنی ویب سائٹ پراپلوڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس کے عمل پراحکامات میں ترمیم سے متعلق ایک عرضی داخل کی ہے، اسی پرآج سماعت ہوئی۔
کیا چاہتا ہے الیکشن کمیشن؟
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جو عرضی دی ہے، اس میں اس نے سپریم کورٹ کی طرف سے 11 مارچ کو دیئے گئے حکم میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ اس میں حکم کے کوآپریٹیو حصے میں کچھ وضاحت یا ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کی تفصیلی جانکاری ابھی نہیں ملی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.