• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, نومبر ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

غلط کام کرنے والوں کو ای ڈی کی نوٹس ضرور ملے گی:انوراگ ٹھاگر

Nigraan News by Nigraan News
2024-03-20
Reading Time: 1min read
A A
0
غلط کام کرنے والوں کو ای ڈی کی نوٹس ضرور ملے گی:انوراگ ٹھاگر

غلط کام کرنے والوں کو ای ڈی کی نوٹس ضرور ملے گی:انوراگ ٹھاگر

FacebookTwitterWhatsapp

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے نیوز 18 کے پاپولر لیڈرشپ کنکلیو رائزنگ بھارت سمٹ کے دوسرے دن میں شرکت کی۔ اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹھاکر نے کہا کہ کیجریوال 9 سمن ملنے کے بعد بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوتے ہیں۔ جبکہ سیاست میں آنے سے پہلے وہ بہت زیادہ علم دیا کرتے تھے۔
ٹھاکر نے مزید کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کی منتخب رائے ہوتی ہے۔ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی ضمانت پر ہیں۔ جبکہ سنجے سنگھ، ستیندر جین جیل میں ہیں۔ یہاں کچھ جیل میں ہیں، کچھ ضمانت پر ہیں اور اروند کیجریوال ای ڈی کے سمن سے فرار ہیں۔ وہ سب سے بڑے جھوٹے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی دہلی میں سب سے کرپٹ حکومت چلا رہی ہے۔
غلط کام کرنے والوں کو ای ڈی کی نوٹس ضرور ملے گی۔ سوچنے کی بات ہے کہ اگر یہ سچ ہے تو پھر عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو عدالت میں ضمانت کیوں نہیں ملی۔
بی جے پی ایک بار پھر 400 کو عبور کر لے گی۔انوراگ ٹھاکر نے اس بار لوک سبھا انتخابی نتائج کے حوالے سے کہا کہ بی جے پی ، 400 سیٹوں کو پار کر جائے گی۔ اگر مودی جی جیسا لیڈر ہو، 10 سال کی کامیابیاں، ترقی یافتہ ہندوستان کا وژن ہو تو یہ یقینی طور پر 400 سیٹوں سے تجاوز کر جائے گا۔ ہم دو سیٹوں سے 200 تک پہنچ گئے اور اب 400 کو پار کریں گے۔
کانگریس کے تو کیا کہنے۔کسی پر الزام لگے تو سزا ملتی ہے۔ کانگریس کے گھوٹالے سب جانتے ہیں۔ لالو کے چارہ گھوٹالہ کے بارے میں بھی جا نکاری ہے۔ صرف ایک جماعت ہے جس نے جو کہا وہ کیا اور دکھایا کہ وہ اپنے نظریے سے نہیں ہٹی اور وہ ہم ہیں۔
نہرو جی کرتارپور کا فیصلہ نہ لے سکے۔ سکھ بھائی دوربین کے ذریعے درشن کرتے تھے۔ مودی جی آئے توکرتارپور کے درشن ہونا ممکن ہوا۔ جو کام کانگریس 60 سال میں نہیں کرسکی وہ ہم نے 10 سال میں کر دکھایا۔ کانگریس نے گھوٹالے کے بعد صرف گھوٹالے کئے۔ ہم نے اسکامز کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خسارے پر چل رہے سرکاری ادارے بند ہونگے، ایک نئی صنعتی پالیسی حتمی مرحلے میں : نائب وزیر اعلیٰ

خسارے پر چل رہے سرکاری ادارے بند ہونگے، ایک نئی صنعتی پالیسی حتمی مرحلے میں : نائب وزیر اعلیٰ

2026-10-07
چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار برطرفی کیس، سپریم کورٹ کا معطل کرنے سے انکار،کمیشن اور مرکز کو نوٹس جاری

چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار برطرفی کیس، سپریم کورٹ کا معطل کرنے سے انکار،کمیشن اور مرکز کو نوٹس جاری

2026-10-06
زیر زمین بجلی، پانی، ٹیلی کام، گیس اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلئے مشترکہ افادیتی راہداریاںقائم

زیر زمین بجلی، پانی، ٹیلی کام، گیس اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلئے مشترکہ افادیتی راہداریاںقائم

2026-10-06
ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page