شارجہ، 28جولائی:ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے آئی پی ایل شیڈول کے اعلان کرنے کے ایک روز بعد شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے حکام نے اسٹیڈیم کے محفوظ کھیل کے لئے تیارہونے کی تصدیق کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی شارجہ کو بقیہ 31 آئی پی ایل میچوں میں سے 10 میچ مختص کئے ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) خلف بخاطر نے ایک بیان میں کہا، "ہم محفوظ ماحول میں آئی پی ایل کی میزبانی کے لئے تیارہیں اور اس کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ ہماری سہولیات کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور ہماری پچیں، جیسا کہ ماضی میں دکھاہے کی آئی پی ایل جیسے پروگرام کے لئے بہترین ہیں۔ ایک بار پھر اس عالمی معیار کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2020 کے دوران شارجہ اسٹیڈیم آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن چیزکاگواہ بناتھا، جب راجستھان رائلز نے پنجاب کنگز کے خلاف 223 رن بنائے تھے۔ اس سال میدان پر پہلامیچ 24 ستمبر کو چنئی سپرکنگز اوررائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ہوگا۔ اس کے علاوہ میدان دوپلے آف میچوں کی بھی میزبانی کرے گا۔ یہاں 11 اکتوبر کو کوالیفائر دواور13 اکتوبر کو ایلیمنیٹر مقابلہ ہوگا۔
یواین آئی۔ (یو این آئی)