نئی دہلی: ہندوستان خاتون باکسر لولیسا بورگوہین نے ٹوکیو اولمپکیں ہندوستان کا دوسرا میڈل یقینی بنا دیا ہے۔ وہ ویلٹرویٹ کیٹیگری (64-69 کلو گرام) کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ان کا کم از کم برانز میڈل یقینی ہوگیا ہے۔ وہ پہلی بار اولمپک میں اتر رہی ہیں۔ کوارٹر فائنل کے مقابلے میں لولینا نے چینی تائپے کی نیئین چن چین کو 1-4 سے شکست دی۔ پہلے راونڈ میں انہیں بائی ملی تھی، جبکہ راونڈ-16 کے مقابلے میں انہوں نے جرمنی کی 35 سال کی مکے باز نیدینے ایپیٹز کو 2-3 سے ہرایا تھا۔ اس سے قبل خاتون ویٹ لیفٹر میرابائی چانو نے سلور میڈل جیتا ہے۔لو لینا بورگوہین عالمی چمپئن شپ میں دو اور ایشیائی چمپئن شپ میں ایک بار کانسے کے تمغہ کی فاتح ہیں۔ لولینا سے پہلے خاتون باکسر ایم سی میری کوم نے 2012 لندن اولمپک میں برانز میڈل جیتا تھا۔ اولمپک تاریخ میں صرف دو خاتون باکسر ہی میڈل جیت سکی ہیں۔ وہیں مرد کٹیگری میں سال 2008 بیجنگ اولمپک میں ویجیندر سنگھ نے برانز میڈل جیتا تھا۔