ٹوکیو، 3اگست :ہندستان کی نوجوان پہلوان سونم ملک اپنے اولمپک ڈیبیو میں ایک بے خوف کوشش کے باوجود یہاں منگل کو ٹوکیو 2020میں خواتین فری اسٹائل 62کلوگرام کے 1/8آخری مقابلہ میں منگلولیائی پہلوان بولوریتویا کھریل کھؤ سے شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔سونم نے پہلی اور دوسری مدت میں ایک ایک تکنیکی پوائنٹ حاصل کئے جس سے انہیں میچ میں اچھی رفتار ملی حالانکہ بولوریتویا نے میچ میں واپسی کی اور دوسری مدت میں دو تکنیکی پوائنٹ درج کئے، جس سے اسکورلائن 2-2ہوگئی۔علیحدگی کے معیار کی بنیاد پر بولوریتویا کو فاتح اعلان کیا گیا۔سونم ملک اس شکست کے ساتھ ٹوکیو اولمپک سے باہر ہوگئی ہیں کیونکہ کوارٹر فائنل میں پہنچ کر بلغاریہ کی پہلوان 0-10سے شکست کھاگئیں اور ان کی شکست کے ساتھ سونم کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔ہندستانی پہلوان نے 2018میں کیڈٹ ایشیائی کشتی چیمپئن شپ اور کیڈٹ عالمی کشتی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیت کر بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی تھی اور اگلے سال انہوں نے کیڈٹ عالمی کشتی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا لیکن ٹوکیو میں انہیں پہلے راونڈ میں ہی شکست کھاکر باہر ہوجانا پڑا۔(یو این آئی)