ٹوکیو ، 5 اگست:نوجوان ہندوستانی پہلوان انشو ملک نے جمعرات کو یہاں خواتین کے فری سٹائل 57 کلو گرام کے ریپیچج راؤنڈ میں روسی اولمپک کمیٹی کی ولیریا کوبلووا سے ہارنے کے بعد ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لیے ایک اور کانسہ کا تمغہ جیتنے کی امید ختم ہوگئی۔ولیریا نے انشو کو 5-1 سے شکست دی۔ روسی پہلوان نے میچ کے آغاز میں 1 پوائنٹ لے کر انشو پر دباؤ ڈالا ، لیکن اس نوجوان ہندوستانی پہلوان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک پوائنٹ حاصل کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا ، لیکن میچ کے اختتام پر ویلیریا نے داؤ دکھا کر جیت حاصل کی اور 4-1 سے براہ راست پوائنٹس حاصل کرکے مقابلہ جیت لیا۔اس سے قبل انشوملک کو بدھ کو پری کوارٹر فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ میں اسے بلغاریہ کی اریانا کوراچینا نے 8-2 سے شکست دی تھی۔قابل ذکر ہے کہ ریپچج راؤنڈ ہمیشہ سے ریسلنگ میں ہندوستان کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ ہندوستان اب تک اس راؤنڈ کے ذریعہ اولمپک کی تاریخ میں تین کانسہ کا تمغہ حاصل کرچکا ہے ، لیکن بدقسمتی سے انشو ملک چوتھا تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ (یو این آئی)