علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی دروازوں جیسے باب سید، سنٹینری گیٹ، ڈینٹل گیٹ، ڈینٹل چیک پوسٹ، اے بی کے یونین اسکول (بوائز) کے قریب نیو گیٹ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔اے ایم یو کے رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) نے کہا کہ داخلی راستوں پر موجود سیکورٹی عملے کو ایک رجسٹر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس میں یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہونے والے سبھی دو پہیہ، کار اور دیگر چار پہیہ اور تین پہیہ چلانے والے مردوں کے نام کے ساتھ ان کے فون نمبر درج کرنے ہوں گے۔رجسٹر میں معلومات درج کرنے سے چھوٹ صرف ان افراد کو دی جائے گی جن کے پاس یونیورسٹی کا درست شناختی کارڈ اور پراکٹر آفس کی جانب سے جاری کردہ گاڑی پاس موجود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پراکٹر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سیکورٹی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ یونیورسٹی کے شناختی کارڈ اور گاڑی کے پاس کی توثیق کریں تاکہ میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈ اور گاڑی کے پاس رکھنے والے افراد کے نام بھی درج کیے جا سکیں۔