• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امریکا نے پاکستان کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کردی

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-07
A A
0
امریکا نے پاکستان کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کردی
FacebookTwitterWhatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے ’سفر نہیں کریں‘ سے اپ گریڈ کرتے ہوئے ’غیر ضروری سفر سے گریز کریں‘ کی فہرست میں شامل کرلیا۔نظرثانی دراصل لیول فور سے لیول تھری کی جانب پیش رفت ہے، اگرچہ یہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں سمجھی جاتی لیکن پھر بھی قابل ذکر بہتری ہے۔تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی اور انسداد عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا، 2014 کے بعد سے پاکستان کا سیکیورٹی ماحول بہتر ہوا ہے۔اس میں کہا گیا کہ بڑے شہروں خاص طور پر اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ حفاظتی وسائل اور بنیادی ڈھانچے موجود ہیں اور ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے زیادہ فعال ہو سکتی ہیں۔نظرثانی ایڈوائزری میں نشاندہی کی گئی کہ اگرچہ خطرات اب بھی موجود ہیں، اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کم ہوتے ہیں۔نوٹی فکیشن میں امریکی شہریوں پر زور دیا گیا کہ ’دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظر ثانی کریں‘ تاہم اس میں کووڈ 19 کی وجہ سے اضافی احتیاط کی تجویز دی گئی کیونکہ ’کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے‘۔بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مرکز (سی ڈی سی) نے پاکستان کے لیے لیول 2 ٹریول ہیلتھ نوٹس جاری کیا ہے جو کہ ملک میں کووڈ 19 کے اعتدال پسند درجے کی نشاندہی کرتا ہے۔اس نے مزید کہا گیا کہ اگر آپ کو امریکا میں منظور کردہ ویکسین لگی ہے تو کووڈ 19 میں مبتلا ہونے اور شدید علامات پیدا ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی اور اغوا کی وجہ سے سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) سمیت بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کا سفر نہ کریں۔ایڈوائزری میں دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکان کی وجہ سے کنٹرول لائن کے قرب و جوار میں سفر نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو باور کرایا گیا کہ امریکی حکومت پاکستان میں سیکیورٹی ماحول کی وجہ سے ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی محدود صلاحیت رکھتی ہے، امریکی حکومت کے اہلکاروں کا پاکستان کے اندر سفر محدود رہا اور پشاور میں امریکی قونصل خانہ امریکی شہریوں کو قونصلر خدمات فراہم نہیں کرتا‘۔امریکی ایڈوائزری میں تبدیلی ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی فیض حمید نے اپنا امریکی دورہ مکمل کیا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس پیش رفت کا تعلق ان کے دورے کی وجہ ہے۔ان کی ملاقاتیں افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر مرکوز تھیں، امریکی حکام نے کابل پر طالبان کے قبضے کو روکنے کے لیے پاکستان سے تعاون مانگاہے۔پاکستان نے نہ صرف واشنگٹن کو یقین دہانی کرائی کہ وہ زبردستی قبضے کی حمایت نہیں کرے گا بلکہ افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ فوجی فتح کا خواہاں نہ رہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page