نئی دہلی ، 07 اگست: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کو قومی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے لکھا ‘ قومی ترانے کے تخلیق کار اور عظیم ادیب گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور جی کو ان کی برسی پر سلام۔شاعر گرو رابندر ناتھ ٹیگور کو گرودیو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور 7 مئی 1861 کو کولکاتہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام دیویندر ناتھ ٹیگور اور والدہ کا نام شاردا دیوی تھا۔گرودیو کثیر جہت صلاحیتوں کے مالک تھے۔ وہ شاعر ، ادیب ، فلسفی ، ڈرامہ نگار ، موسیقار اور مصور تھے۔ انہیں عالمی شہرت یافتہ گیتانجلی کمپوز کرنے پر 1913 میں ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔ وہ واحد ہندوستانی ہیں جنہوں نے ادب میں نوبل انعام حاصل کیا۔ سال 1941 میں 7 اگست کو انہوں نے کولکاتہ میں آخری سانس لی۔