نئی دہلی،ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زیادہ لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اس دوران اس وبا کی گرفت میں آنے والے لوگوں کے مقابلے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ۔ملک میں جمعہ کے روز 49 لاکھ 55 ہزار 138 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 10 لاکھ نو ہزار 609 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38،628 نئے کیسزسامنے آنے کے ساستھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 95 ہزار 385 ہو گئی ہے۔ اس دوران 40 ہزار 17 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،10،55،861 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2006 کم ہو کر 4 لاکھ 12 ہزار 108 ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران میں 617 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 27 ہزار 371 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.29 فیصد ،شفایابی کی شرح 97.37 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 507 کم ہو کر 77905 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 5859 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6130137 ہوگئی ہے ، جبکہ 187 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 133717 ہوگئی ہے۔