نئی دہلی 13 اگست:بین الاقوامی کھلاڑی کم جنرل سکریٹری آف آل انڈیا کراٹے ڈوفیڈریشن نندجی پرساد نے جمعہ کو مرکزی وزیرکھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر سے ان کی دہلی رہائش گاہ پرملاقات کی اور نئی وزارت کاعہدہ سنبھالنے کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں۔نندجی پرساد نے ساتھ ہی آل انڈیا کراٹے ڈوفیڈریشن کے بارے میں اور دیگر غیر آئینی طورسے پیدافیڈریشنوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کراٹے کھلاڑیوں اورکراٹے کوچز کے مسائل کے بارے میں تفصیلی طورسے بات چیت کی۔ وزیرکھیل نے بہت ہی سنجیدگی سے باتوں کوسنا اور یقین دہانی کرائی کہ کراٹے کے ساتھ ساتھ دیگرفیڈریشنوں اوران کے کھلاڑیوں کے مسائل کوحل کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے منصوبہ کو مکمل کریں گے اورملک میں کھیل کا مزید بہترماحول بنائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہواورکھلاڑی ملک کامرتبہ اور فخر بڑھانے میں کامیاب ہوسکیں۔ (یواین آئی)